?️
سچ خبریں:ایلان مسک نے نیویارک ٹائمز کی اُس رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا جس میں ان پر منشیات، خاص طور پر کتامین اور سائیکیڈیلک ادویات کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
معروف امریکی ارب پتی ایلون مسک نے نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ منشیات کے عادی ہیں۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک، جو حال ہی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں وزیرِ بہتری کے طور پر اپنی ذمہ داری ختم کر چکے ہیں، نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ پر مبنی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے جمعے کے روز ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ ٹرمپ کے مشیر نے اتنی مقدار میں "کتامین” (ایک طاقتور سکون آور دوا) استعمال کی کہ وہ پتے کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔
رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا تھا کہ دنیا کے سب سے امیر شخص نے سائیکیڈیلک گولیاں اور جادوئی مشروم بھی استعمال کیے اور گزشتہ سال وہ ایک باقاعدہ دواؤں کے ڈبے کے ساتھ سفر کرتے تھے۔
اخبار نے یہ بھی لکھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ایلون مسک نے ٹرمپ حکومت میں وزیرِ بہتری کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے بھی منشیات استعمال کی تھیں یا نہیں۔
تاہم، ایلون مسک، جو اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ہیں، نے اس رپورٹ پر اپنے ردعمل میں لکھا کہ میں ہرگز منشیات استعمال نہیں کرتا! نیویارک ٹائمز جھوٹ بول رہا ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ چند سال پہلے میں نے ڈاکٹر کے نسخے پر کتامین کا استعمال کیا تھا اور اس بارے میں میں نے ‘ایکس’ پر پہلے ہی بتایا ہوا ہے،اس لیے یہ خبر بے بنیاد ہے،یہ دوا مجھے ذہنی دباؤ سے نکلنے میں مدد دیتی تھی، مگر اب میں اس کا استعمال بند کر چکا ہوں۔”
منشیات کے حوالے سے یہ معاملہ ایک بار پھر اس وقت اٹھا جب ایلون مسک نے ٹرمپ حکومت میں اپنی وزارت سے رخصتی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں سیاہ دھبے اور سوجن والی آنکھ کے ساتھ شرکت کی اور اس موقع پر منشیات سے متعلق سوال کا کوئی واضح جواب نہیں دیا۔
ان دھبوں اور سوجن والی تصاویر کی اشاعت بالکل اس وقت ہوئی جب نیویارک ٹائمز نے ماسک کے منشیات کے مبینہ استعمال پر رپورٹ شائع کی۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں ماسک کے غیر معمولی اور جذباتی رویے کا بھی ذکر کیا، جو ٹرمپ کی ایک انتخابی مہم میں دیکھنے کو ملا، اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایلون ماسک نے جنوری میں ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری کے دوران نازی سلوٹ (سلام) بھی کیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اردگان کی سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی کے پس پردہ حقائق
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:سیمور ہرش کی رپورٹ کی مطابق جو بائیڈن نے رجب طیب
جولائی
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس : آڈیو لیکس پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنانے کی منظوری
?️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم شہبازشریف
ستمبر
آل سعود کے جرائم کا ریکارڈ
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکومت کے ہاتھوں شیخ نمر کی شہادت کے 7 سال
جنوری
صیہونی فوج کا القسام کمانڈر کے قتل میں ناکامی کا اعتراف
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی فوج نے حماس کی عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے الشاطی
فروری
بائیڈن کے بڑھاپے سے یورپی رہنما حیران
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
جولائی
ٹرمپ کا افغانستان اور پاکستان کے لیے ہنگامی خوراک کی امداد کو تباہ کرنے کا حکم
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق، دو مطلع ذرائع کے حوالے سے اطلاع ملی
جولائی
اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پرویز الہیٰ اسمبلی تحلیل کر دیں گے، عمران خان
?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا
دسمبر
صیہونی قابض درندے فلسطینی شہداء کی لاشوں کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کے سرکاری میڈیا کے دفتر نے یہ اعلان کرتے
دسمبر