🗓️
سچ خبریں:دمشق کے گورنر ماہِر مروان نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے بارے میں نئے شامی حکمرانوں کی پالیسی کو واضح کیا ہے۔
النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے گورنر ماہِر مروان نے کہا کہ نئے شام کو صیہونی حکومت سے کوئی مسئلہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کا جنوبی شام کے آبی وسائل قبضہ کرنے کا خطرناک منصوبہ
انہوں نے امریکی ریڈیو این پی آر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی جانب سے شام پر کیے گئے حملوں اور جارحیت کو عام بات قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ابتدائی خوف قابل فہم تھا اور یہ ایک قدرتی ردعمل تھا، ممکن ہے کہ اُس وقت اسرائیل کو عدم تحفظ کا احساس ہوا ہو، جس کے نتیجے میں اس نے پیش قدمی اور فضائی حملے کیے۔
گورنر ماہِر مروان نے مزید کہا کہ دمشق کو اسرائیل سے کوئی خوف نہیں اور نہ ہی کوئی مسئلہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم ایسی کوئی کارروائی نہیں کریں گے جو اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے، یہ نئی شامی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔
گورنر دمشق نے غزہ کی جنگ پر کوئی تبصرہ کیے بغیر، نئی ترجیحات کو خطے میں امن و استحکام قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ شامی عوام امن پسند ہیں اور کسی قسم کی محاذ آرائی کے خواہاں نہیں۔
مزید پڑھیں: 10 دن میں 500 مرتبہ بمباری؛ اسرائیل شام سے کیا چاہتا ہے؟
یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب صیہونی حکومت نے شام کا فوجی ڈھانچہ تقریبا نیست و نابود کر دیا ہے اور اس ملک کے کئی شہروں پر قبضہ کر لیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغاز
🗓️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور ترکی نے سیاسی مذاکرات کا نیا دور شروع
اپریل
بائیڈن کو یوکرین زیادہ پیارا ہے یا اسرائیل؟
🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ جب تک صیہونی حکومت
نومبر
امریکہ نے یوکرین کی کتنی مدد کی؟
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:پی بی ایس کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ ہر سال
اکتوبر
امریکہ کو نیتن یاہو کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ کیوں قبول نہیں ؟
🗓️ 25 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی جانب
مئی
کواڈ کانفرنس اور چین کے خلاف چار ممالک کا اتحاد
🗓️ 16 مارچ 2021(سچ خبریں) چین کے خلاف امریکا اور بھارت کی کوویڈ ڈپلومیسی شروع
مارچ
واٹس ایپ پر وائس چیٹ میں زیادہ افراد کو شامل کرنا ممکن
🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ
نومبر
ن لیگ عمران خان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی: شیخ رشید
🗓️ 25 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے اپوزیشن پر شدید تنقید
جون
روسی فوجی سازوسامان مصنوعی ذہانت سے لیس
🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ
اگست