اسرائیل کی تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود بیت المقدس کا دفاع کرتے رہیں گے: حماس

اسرائیل کی تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود بیت المقدس کا دفاع کرتے رہیں گے: حماس

🗓️

غزہ (سچ خبریں)  فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ہر صورت میں بیت المقدس کے دفاع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل جتنا بھی ظلم کرلے لیکن حماس اسرائیل کے تمام مظالم اور تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود بیت المقدس کا دفاع کرتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ قابض دشمن کے قبضے سے مسجد اقصیٰ کی آزادی کی جنگ منطقی انجام تک جاری رکھی جائے گی۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی قبلہ اول کے دفاع کے لیے قربانیوں اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندے مسجد اقصیٰ کے دفاع میں قابض دشمن کے بدترین تشدد اور اذیتوں کا سامنا کررہے ہیں، مگر دشمن کی تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے مطالبے پر ثابت قدم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی خدمات اور ان کی ثابت قدمی پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کہ انہوں نے قبلہ اول کے دفاع کے لیے خود کو وقف کررکھا ہے اور وہ قابض دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقدسات کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں۔

دوسری جانب حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی کا معاملہ پوری فلسطینی قوم کے دل، عقل اور وجدان میں موجود ہے، اور فلسطینی اسیران کی رہائی ہر چیز پر مقدم رہے گی۔

فلسطینی یوم اسیران کے موقع پر ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ ہم اس موقع پر اسیران کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسرائیلی جیلوں میں قید آخری فلسطینی کی رہائی تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی، اس حوالے سے ہم علاقائی اور عالمی فورموں پر بھی آواز بلند کریں گے اور اسیران کی تکالیف کم کرنے کے لیے ہم تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

مشہور خبریں۔

یمنی اماراتی کارندے کون سا ڈھول پیٹ رہے ہیں؟

🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی جنوبی عبوری کونسل کے عسکریت پسندوں نے ایک بار

عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی

🗓️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: پاکستان کی ایک عدالت نے سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران

کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کی شرکت کے بغیر مسئلہ کشمیر پر بلائی گئی میٹنگ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی سازش

🗓️ 25 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نریندر

پیوٹن نے روس میں قرآن کی بے حرمتی کو جرم قرار دیا

🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں روسی

سعودی بحران اسرائیل کے ساتھ معمول پر آنے کا ایک موقع

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:  ایک اسرائیلی مصنف نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو

ہم یوکرین کو 31 ابرامز ٹینک دیں گے: بائیڈن

🗓️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز ایک تقریر میں

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

🗓️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

بائیڈن حکومت عراق اور شام میں داعش کی بحالی کا ارادہ رکھتی ہے: شامی پارلیمنٹ کے ممبر

🗓️ 6 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام میں داعشی دہشت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے