?️
دبئی (سچ خبریں) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی اور دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد المکتوم انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں تین دن جبکہ دبئی میں 10 دن کے سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 75 سالہ شیخ حمدان دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی تھے اور گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے اور اکتوبر میں ان کی بیرون ملک سرجری بھی ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمران اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان نے ٹوئٹ میں کہا کہ آج ہم نے یو اے ای کے سب سے وفادار لوگوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے جن کی زندگی حقیقی محب وطن کاموں سے مالا مال رہی۔
دبئی میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شیخ حمدان کی نماز جنازہ میں کورونا وبا کے باعث صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔
شیخ حمدان کی وفات پر دبئی میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس دوران پرچم سرنگوں رہیں گے جبکہ متحدہ عرب امارات میں جمعرات سے تین روز کے لیے سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2008 میں دبئی کے حکمران نے اپنے بیٹے 38 سالہ حمدان کو ولی عہد نامزد کرکے امارات میں جانشینی کا سلسلہ قائم کیا تھا، ان کے ایک اور بیٹے مکتوم بھی دبئی کے نائب حکمران ہیں۔
شیخ حمدان 1971 سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ تھے، یو اے ای میں عبید حمید الطائر 2008 سے وزیر مملکت برائے خزانہ امور بھی مقرر ہیں۔


مشہور خبریں۔
صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات کی تاریخ کیلئے مشاورت کی دعوت
?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن
اگست
اڈیالہ کا قیدی بانی متحدہ پارٹ 2 بن چکا ہے۔ عظمی بخاری
?️ 9 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ
دسمبر
غزہ میں مارے گئے بچے
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: غزہ پر حالیہ تین روزہ حملے میں پانچ سالہ
اگست
سندھ کابینہ نے5 سالہ سندھ ہیومن رائٹس پالیسی کی منظوری دے دی
?️ 3 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبائی کابینہ نے 5 سال کے لیے سندھ ہیومن
اگست
روس کے خلاف 4 بلین ڈالر کا منصوب
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی کانگریس نے اس ملک کے دفاعی بجٹ کی منظوری
دسمبر
غزہ کے خلاف جارحیت کا مکمل خاتمہ شامل ہونا چاہیے: حمدان
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے گزشتہ رات
جنوری
حکومت پہر ہر طرف سے وار کریں: آصف زرداری
?️ 24 جنوری 2021حکومت پہر ہر طرف سے وار کریں: آصف زرداری اسلام آباد(سچ خبریں)
جنوری
بحیرہ روم میں امریکی ہوائی جہاز بردار بحری جہاز کی تجارتی جہاز سے ٹکر
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی نیوی نے اطلاع دی ہے کہ بحیرہ روم میں
فروری