?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے چین کے خلاف نئی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے بیجنگ اولمپکس 2022 کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نے بدھ کے روز 70 کے قریب ریپبلکن قانون سازوں سے ملاقات کی جس میں 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے امریکی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے چین میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے "سفارتی بائیکاٹ” کا مطالبہ کرنے کے ایک ماہ بعد، جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر اور اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی امریکی کانگریس پہونچیں جہاں انہوں نے ریپبلکن انکوائری کمیٹی سے وابستہ 70 کے قریب ریپبلیکن قانون سازوں سے ملاقات کی۔
جمہوریہ کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ چینیوں نے جو آخری اولمپکس کا ا انعقاد، انہوں نے خود کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور یہ وہ راستہ تھا جس سے انہوں نے دنیا کے سامنے اپنا تعارف کرایا، اور اگر اگلے اولمپکس بغیر کسی پریشانی کے منعقد ہوتے ہیں تو یہ ظاہر ہوگا کہ وہ اب دنیا کی سپر پاور ہیں۔
سابق امریکی سفیر نے مزید کہا کہ چین میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر واشنگٹن کی جانب سے کسی قسم کا کوئی اقدام نہ کرنا بیجنگ کو مزید ہٹ دھرم اور طاقتور بناتا ہے اور چین کو اس سے زیادہ جرات اور ہمت ملتی ہے۔
ہیلی نے مزید کہا کہ اگر ہم (2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس) کا بائیکاٹ نہیں کرتے ہیں تو یاد رکھیں کہچین کا اگلا مقصد تائیوان ہوگا اور اگر وہ تائیوان پر قبضہ کرلیتے ہیں تو سب کچھ ختم ہوجائے گا، کیونکہ پھر انہیں ایسا لگے گا کہ انہیں صرف خطے میں ہی نہیں، جہاں جہاں چاہیں کسی بھی علاقے پر قبضہ کرنے کی آزادی ہے۔”
واضح رہے کہ امریکی اراکین پارلیمنٹ بیجنگ کے خلاف جوابی اقدامات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ چین نے تائیوان کے کچھ عہدیداروں پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ غیر ملکیوں سے اتحاد کرتے ہیں اور علیحدگی پسندانہ عزائم کو فروغ دیتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ چین نے متعدد بار متحدہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ متحدہ چین کے اس اصول کا احترام کریں جس کے تحت تائیوان، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تبت سمیت دوسرے علاقے چین کے کنٹرول میں ہیں اور امریکا انہیں الگ کرنے کے لیئے اکسا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
منظم شیطانی مافیا(5) سرزمین امن پر دہشتناک جیلیں
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں کچھ جیلیں اتنی خوفناک ہیں کہ انہیں اس
فروری
3 ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آجائے گی، مفتاح اسمٰعیل
?️ 6 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر
اگست
پنجاب میں تعلیمی ادارے بند کرنے کےلئے حکم نامہ جاری
?️ 25 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر صوبہ پنجاب تعلیمی
اپریل
امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ ہیک
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک ہیکر گروپ نے امریکی قومی اسلحہ ایسوسی ایشن کی ویب
اکتوبر
چیف جسٹس نے نگران حکومت پر سوالات اٹھادیے
?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ملک بھر
اکتوبر
کورونا کو سیاسی مسئلہ بنانے سے باز رہو؛چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے کورونا وائرس کے شروع ہونے
اگست
ایران کے جوہری بم بنانے کے منظم اقدام کا کوئی ثبوت نہیں: گروسی
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: ڈائریکٹر جنرل آف دی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے سی
جون
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود، یاسمین راشد ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد
?️ 10 مارچ 2025 لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی
مارچ