سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کے مذاکرات پیر کے روز دوبارہ شروع ہوں گے۔
امریکی خبر رساں ویب سائٹ آکسیوس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات سے پہلے دوحہ، قطر میں مذاکراتی ٹیم نہیں بھیجیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کون نہیں ہونے دے رہا؟
اس حوالے سے نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی، اسٹیو وٹکاف، نے اتفاق کیا ہے کہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات اس وقت شروع ہوں گے جب وہ واشنگٹن میں ملاقات کر لیں گے۔
آکسیوس کے مطابق، ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ نیتن یاہو نے اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ میٹنگ بھی منسوخ کر دی ہے اور تمام مذاکرات کو ٹرمپ سے ملاقات کے بعد تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موساد اور شاباک کے سربراہان نے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے دوسرے مرحلے کے مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔
اسرائیلی اہلکار نے کہا جو کچھ آج مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے بارے میں سامنے آیا ہے، وہ تشویشناک ہے،ہمیں امید ہے کہ یہ تبدیلیاں پہلے مرحلے کے مذاکرات پر منفی اثر نہیں ڈالیں گی۔
اسرائیلی حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ حماس کے ساتھ مذاکرات قطر اور مصر کے ذریعے کیے جا رہے ہیں، نہ کہ واشنگٹن کے ذریعے۔
نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق، اسٹیو وٹکاف، نیتن یاہو سے ملاقات سے پہلے قطر کے وزیر اعظم اور مصری حکام سے بھی بات چیت کریں گے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو اور حماس کے ساتھ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے درمیان اختلافات میں شدت
ادھر، اسرائیلی چینل 12 نیوز نے خبر دی ہے کہ نیتن یاہو، موساد کے سربراہ کی جگہ رون دیرمر کو مذاکراتی ٹیم کی قیادت سونپنے پر غور کر رہے ہیں، تاکہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو آگے بڑھایا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
10 Fashion Stories From Around The Web You Might Have Missed This Week
صیہونی حملے کا جواب دیں گے:شام
جولائی
پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں بنے گا: وزیراعظم
دسمبر
لاہور میں پسماند ہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں: بزدار
جولائی
سینئر صحافی حامد میر کے اہم انکشافات
اگست
وزیر اعظم سعودی عرب سے واپسی پر عوام کو بڑی خوشخبری سنائیں گے
اکتوبر
عراق کو اب اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے:عراقی وزیر اعظم
جولائی
بی بی اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہے: سابق اسرائیلی سربراہ
مارچ