?️
سچ خبریں: ایک برطانوی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انگلستان کی حکومت نے غزہ پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے دوران صہیونی ریاست کو جاسوسی میں بھرپور مدد فراہم کی۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی ویب سائٹ کلاسیفائیڈ نے رپورٹ دی ہے کہ انگلستان کی حکومت نے صہیونی ریاست کو اطلاعاتی مدد فراہم کرنے کے لیے غزہ پٹی پر 100 سے زیادہ جاسوسی پروازوں کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: نوٹیفکیشنز کے ذریعے گوگل اور ایپل کی جانب سے جاسوسی کیے جانے کا انکشاف
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کائر استارمر نے جولائی میں اقتدار سنبھالنے کے بعد روزانہ ایک سے زیادہ جاسوسی پروازوں کی اجازت دی ۔
یہ اس وقت ہوا جب انگلستان کی حکومت نے گزشتہ ماہ اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات کے کچھ اجازت نامے منسوخ کرکے ایک انسانی حقوق کی مہم کا جھوٹا تاثر دینے کی کوشش کی، لیکن ساتھ ہی جاسوسی میں مدد فراہم کرتے ہوئے تل ابیب کی حمایت جاری رکھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ جاسوسی پروازیں انگلستان کے قبرص میں واقع ہوائی اڈے سے غزہ پٹی کے اوپر انجام دی گئیں اور وزیر اعظم استارمر کی زیر نگرانی تھیں۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کا سب سے اہم جاسوسی اڈہ حزب اللہ کے میزائلوں کی زد میں
اگست کے مہینے میں برطانوی فضائیہ نے غزہ کے تباہ شدہ علاقوں پر کم از کم 42 جاسوسی پروازیں کیں۔


مشہور خبریں۔
عراق میں زائرین اربعین کو نشانہ بنانے والے داعش کے تخریبکار منصوبے ناکام
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: عراق کے سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: صیہونی حکام کا اعتراف
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:کئی صیہونی سکیورٹی اور فوجی حکام نے ایک امریکی اخبار کو
دسمبر
معاشی چیلنجز پر قابو پانے میں جلد کامیاب ہوں گے، وزیراعظم
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے تسلیم کیا ہے کہ
اپریل
پاکستان میں CPEC کے لیے سخت حفاظتی اقدامات
?️ 8 نومبر 2022چین اور پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ سی پیک منصوبے کی
نومبر
بینائی متاثر کرنے والے انجکشن منتقلی کے دوران آلودہ ہوگئے تھے، نگران وزیر صحت پنجاب
?️ 17 اکتوبر 2023لاہور:(سچ خبریں) پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا
اکتوبر
کرغزستان میں ہنگاموں کی صورتحال پر پاکستانی سفیرکا ویڈیو بیان
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کرغزستان میں ہنگاموں کی صورتحال پر پاکستانی سفیر
مئی
علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے۔ فیلڈ مارشل
?️ 26 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے
نومبر
سائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل روکنے اور اخراجِ مقدمہ کی درخواست یکجا کردی
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر