?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کا شام کے ساتھ کسی بھی قسم کے مقابلے کا کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی اس سلسلے میں ان کا کوئی ارادہ ہے۔
العربیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں صہیونی قیدیوں کی رہائی کے بارے میں بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا اسرائیل کے ساتھ تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ہے: الجولانی
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے قیدیوں کو واپس لانے کی کوششوں کو جاری رکھے گا اور اس بارے میں زیادہ گفتگو کرنا بہتر نہیں سمجھتے۔
نیتن یاہونے شام کے بارے میں کہا کہ ہمیں شام کے ساتھ کسی مقابلے کا کوئی فائدہ نہیں اس لیے اس سلسلے میں ہمارا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل علاقے میں امن و استحکام کے لیے حکمت اور طاقت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
انہوں نے اس سے پہلے شام کی اسرائیل کے خلاف دشمنی کا ذکر کیا اور کہا کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل نے اسد حکومت کے ذریعے حاصل کی گئی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: شامی فوج کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل کی دو دھاری تلوار
نیتن یاہونے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے شام کے راستے حزب اللہ کو اسلحے کی ترسیل کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے اور اسلحہ کی ترسیل روکنے کے لیے اقدامات کرتا رہے گا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے: وزیر خارجہ
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
اگست
ٹرمپ کا نیتن یاہو پر دباؤ؛امریکی میڈیا کا دعویٰ
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر غزہ
ستمبر
شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا،
دسمبر
شرح سود میں کمی کی توقع: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 723 پوائنٹس کی زبردست تیزی
?️ 26 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا رجحان
اپریل
سی پیک کے حوالے سے چین کا مطالبہ اور حکومت کا ردعمل
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دہشتگردی
جون
مغربی کنارے میں مزاحمت ناقابل تسخیر ہے: حماس
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: حماس تحریک کے سربراہ محمود مرداوی نے کہا کہ ہم
دسمبر
سابق عراقی وزیر اعظم کے سر پر لٹکتی تلوار
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے رکن نے یہ بیان
اکتوبر
راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) منصوبے کا کام مکمل ہونا چاہیے
?️ 22 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوا بازی کے
مئی