بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، متعدد ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن لگادیا گیا

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، متعدد ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن لگادیا گیا

?️

نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 187 ہلاک ہوگئے جس کے بعد بھارت کی متعدد ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثرہ افراد کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کے بعد مجموعی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کے کیسز اور اموات کی اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

بی ایم ڈبلیو، ڈیملر، فورڈ، نسان اور رینالٹ سمیت آٹوموبائل تیار کرنے کے لیے مشہور تامل ناڈو نے پیر سے جزوی سے مکمل لاک ڈاؤن میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ریاست میں عوامی نقل و حمل کو روکنے اور سرکاری طور پر چلائے جانے والے شراب خانوں کو بند کردیا جائے گا، علاوہ ازیں ریاست کرناٹک نے مجموعی طور پر شٹ ڈاؤن میں توسیع کردی۔

واضح رہے کہ ریاست کے دارالحکومت بنگلورو ایک بہت بڑا آئی ٹی مرکز ہے جہاں گوگل، ایمیزون اور سسکو سمیت متعدد کمپنیوں کے بڑے دفاتر ہیں۔ بھارت نے تاحال ملکی سطح پر لاک ڈاؤن نہیں لگایا جیسا کہ اس نے گزشتہ سال پہلی لہر کے دوران لگایا تھا لیکن بھارت کی نصف ریاستوں نے مکمل طور پر لاک ڈاؤن لگادیا ہے جبکہ متعدد جزوی طور پر بند ہیں۔

علاوہ ازیں متعدد ریاستوں نے ہندو کے مذہبی تہوار ہولی سے پہلے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ اگلے دو ہفتوں میں تامل ناڈو کی میڈیکل آکسیجن کی طلب دوگنی ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ تامل ناڈو میں آکسیجن کی دستیابی نہایت ہی نازک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چنائی کے مضافات میں واقع ایک ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 13 مریضوں کی موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ نریندر مودی کی حکومت کو رواں سال کے آغاز میں بڑے مذہبی اور سیاسی اجتماعات کی اجازت دینے اور صحت کے نظام کو بہتر نہ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے، علاوہ ازیں متعدد ہسپتالوں اور ڈاکٹروں نے فوری نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیا کہ وہ مریضوں کے رش سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں۔

حالیہ کچھ ماہ کے دوران برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل اور امریکا میں کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آئی ہیں، جو بہت تیزی سے مذکورہ خطوں میں پھیل رہا ہے اور اس میں ایسے میوٹیشن ہیں جو ویکسینز کی افادیت کو کمزور کرسکتی ہے۔

اس نئی قسم کو بی 1526 کا نام دیا گیا ہے اور اس کے نمونے پہلی بار نومبر 2020 میں سامنے آئے تھے اور ہر 4 میں سے ایک وائرل سیکونس میں اسے دیکھا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے ٹائم میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو پر کڑی تنقید کی

?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: ٹائم میگزین نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ نے 12 اپریل

الیکشن فنڈز کا معاملہ: سپریم کورٹ میں انِ چیمبر سماعت

?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کے اجرا کے

لاپیڈ ایران کے بارے میں بات کرنے جرمنی روانہ

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ آج اتوار 11

انسٹاگرام ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ممکن

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: حال ہی میں فوٹو شئیرنگ ایپلی کیپشن انسٹاگرام کے سربراہ

حکومت نے مری کا راستہ بند کر دیا

?️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا

پاکستان میں رمضان ؛ سڑکوں کی سجاوٹ سے لے کر روزہ داروں کی دعوتِ طعام تک  

?️ 30 مارچ 2025 سچ خبریں:پاکستان میں اجتماعی افطاری کی دعوت، خاص طور پر سڑکوں

سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے تین چیلنجز

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر

اسرائیلی حکومت کے سامنے صرف دو راستے؛ شکست یا تسلیم

?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی حکومت کی تباہ کن اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے