شام میں مسلح گروہوں کے درمیان اختلافات میں شدت ؛الجولانی کی کرد ڈیموکریٹک فورسز کو وارننگ

شام میں مسلح گروہوں کے درمیان اختلافات میں شدت ؛الجولانی کی کرد ڈیموکریٹک فورسز کو وارننگ

🗓️

سچ خبریں:شام میں مسلح گروہوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کے درمیان دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع المعروف الجولانی نے کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کو سخت انتباہ دیا ہے۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم ہیئت تحریر الشام کے سربراہ الجولانی نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ کے پاس صرف دو راستے ہیں؛ یا پیچھے ہٹ جائیں یا پھر ایک ایسی فوجی کارروائی کا سامنا کریں جس کے بعد آپ میں سے کوئی باقی نہیں بچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں دہشت گردوں کی حکومت کو درپیش چیلنجز؛ خانہ جنگی سے لے کر ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدگی تک

اس سے قبل کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے کمانڈر مظلوم عبدی نے کہا تھا کہ ان کی فورسز امریکی نگرانی میں کوبانی میں ایک غیر مسلح زون قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی شام کے کچھ علاقوں پر کرد فورسز کا کنٹرول ہے۔

دوسری جانب، ترکی نے بھی شام کے کرد علاقوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: شام کی تقسیم کا خواب: دمشق پر صہیونی ریاست کے حملے کیوں نہیں رُک رہے؟

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کو نہ صرف بیرونی حملوں کا سامنا ہے بلکہ مسلح گروہ بھی ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں اور ان کے درمیان اختلافات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

نابلس اورجنین میں شوٹنگ آپریشن میں صیہونیوں کے ساتھ استقامت کا تصادم

🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ جنین کے شمال مشرق میں

یوکرین کے پاس جوہری ہتھیار ہیں: جنرل پولش

🗓️ 9 فروری 2023سچ خبریں: پولینڈ کی زمینی فوج کے سابق کمانڈر جنرل والدیمار اسکرزیبچک

غزہ جنگ بندی کی راہ میں نیتن یاہو کا نیا پتھر؛ یہودی اربیل کون ہے؟

🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی ویب سائٹ واللا نے اسرائیلی حکام کا

صیہونی فوجیوں کے خلاف 10 ممالک میں 50 شکایات درج

🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے

فلسطینی راکٹوں کے سامنے صیہونی فوجیوں کی بےبسی

🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: القسام کے مجاہدین  نے "ٹی بی جے” راکٹ سے صیہونی

پاکستانی ٹیک کمپنی ’سدا پے‘ ( SadaPay)کا پاکستانی فری لانسرز کے لیے احسن اقدام

🗓️ 22 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی ٹیک کمپنی ’سدا پے‘  نے پاکستانی فری لانسرز

صیہونی فلسطینیوں کے خلاف نفسیاتی جنگ کا سہارہ کیوں لے رہے ہیں؟

🗓️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے آئندہ

وزیراعظم نے سب چوروں اور لٹیروں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے: شہباز گل

🗓️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے