عالمی سطح پر صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرے؛ رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے قتل عام کی مذمت

صیہونی مظالم کے خلاف مظاہرے

🗓️

سچ خبریں: لندن، بغداد، پیرس، استنبول اور مراکش سمیت دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں نے مظاہرے کیے اور صیہونی حکومت کی رفح میں وحشیانہ کارروائی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک کے لوگوں نے مظاہرے کرتے ہوئے رفح میں قابض افواج کی گزشتہ رات کی بربریت کی مذمت کی اور غزہ کی جنگ بندی اور صیہونی حکومت کے مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح پر حملہ روکنے کا حکم

اسی سلسلے میں برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہزاروں افراد نے پیر کے روز مظاہرہ کرتے ہوئے رفح میں قتل عام کی مذمت کی اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے اور جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب استنبول میں ایک بڑے مظاہرے میں غزہ اور فلسطین کی حمایت اور رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کی گئی۔

بحرین کے عوام نے بھی تل ابیب کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کرتے ہوئے رفح کے قتل عام کی مذمت کی اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسی طرح فرانس میں ایک اور مظاہرے میں فلسطین کے حامیوں نے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے قتل عام کی مذمت کی۔

مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی سینکڑوں فلسطینیوں نے قابض افواج کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے رفح میں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی۔

الجزیرہ نے ایک غیر معمولی خبر میں، مقبوضہ حیفا شہر میں فلسطین کے حامیوں کی ایک ریلی کی خبر دی ہے۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے بھی لوگوں نے اسرائیل کے رفح میں ہولناک جرم کے خلاف مظاہرہ کیا۔

بغداد کے لوگوں نے بھی غزہ کی حمایت اور رفح میں صیہونی قابض افواج کے نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل مخالف مظاہرے کیے۔

مزید پڑھیں: رفح میں صہیونیوں کے جرم پر سعودی عرب کا ردعمل

یاد رہے کہ اتوار کی رات، صیہونی حکومت کے جارحانہ جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں شمال مغربی رفح شہر میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کی۔

اس بربریت میں اب تک 40 سے زیادہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی اداکارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

🗓️ 26 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک اور

اگر ہم دیامر بھاشا ڈیم 2026 تک منصوبہ مکمل کرلیتے ہیں تو یہ ایک کرشمہ ہوگا:شہباز شریف

🗓️ 17 اپریل 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم دیامر

فیس بک کے 3 ماہ میں ایک ارب 30 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے گئے؟

🗓️ 23 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) فیس بک نے 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران

افغانستان میں امریکی پالیسی جھوٹ ، جہالت اور غیر معقولیت پر مبنی تھی:صیہونی تحقیقاتی مرکز

🗓️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی تحقیقاتی سینٹر بیگن سادات کا خیال ہے کہ امریکہ افغانستان

کرپشن کے الزام میں 140 سے زیادہ سعودی حکام گرفتار

🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں نام نہاد سعودی کرپشن کنٹرول اینڈ کامبیٹنگ آرگنائزیشن

طالبان اقتدار میں کیسے آئے؟

🗓️ 16 اگست 2021سچ خبریں:طالبان نےافغانستان پر بین الاقوامی اتحاد کی 20 سالوں کی لشکر

جنگ بندی کے بغیر اسرائیلی قیدی غزہ سے زندہ واپس نہیں آئیں گے: حمدان

🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے صہیونی

ہم اندرونی طور پر تباہ ہوچکے ہیں:صیہونی ماہرین

🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی سائبر سکیورٹی ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ سائبر حملوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے