سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق، آج صبح سے شمالی مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جنین کیمپ میں جاری جھڑپوں میں فلسطینی اتھارٹی کی فورسز نے فلسطینی گھروں کو نشانہ بنانے کے لیے آر پی جی کا استعمال کیا، اس دوران، ایک فلسطینی لڑکی سیکیورٹی فورسز کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں حماس کی سماجی مقبولیت؛امریکی اخبار کی زبانی
فلسطینی عوام اور مزاحمتی گروپوں نے کئی مواقع پر فلسطینی اتھارٹی پر الزام لگایا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے دفاع کے بجائے مغربی کنارے اور القدس میں صہیونی ریاست کے لیے ایک ایگزیکٹو بازو کے طور پر کام کر رہی ہیں اور مزاحمت کاروں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس صورتحال پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنین کیمپ میں فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کے حالیہ دنوں کے آپریشنز فلسطینیوں کے خلاف مکمل جرم ہیں، یہ محاصرے کو توڑنے اور مزاحمت کاروں کی حمایت کے لیے عوامی تحریک کا تقاضا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان تعلقات
حماس نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قابضین کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو ختم کرے اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہو۔