سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نےغزہ کے لیے دکھاوے کا ہمدردانہ رویہ اپناتے ہوئے وہاں انسانی امداد میں کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں اسرائیل کو پیغام اس لیے بھیجا ہے کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ غزہ میں انسانی امداد کم ہو رہی ہے۔
اسکائی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو جرمنی کا سفر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ کیا کہتا ہے؟
وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق بائیڈن جلد ہی یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی سے ملاقات کریں گے تاکہ کیف کے لیے نئے سکیورٹی امدادی پیکج کا اعلان کیا جا سکے۔
الجزیرہ کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے ایک عوام فریبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم نے اسرائیل کو پیغام اس لیے بھیجا ہے کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ غزہ میں انسانی امداد کم ہو رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ہم خط کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد کی کمی کو اجاگر کرنا چاہتے تھے اور اسرائیل سے اس بارے میں تعمیری جواب کی امید رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بارے میں امریکہ کو پیغام
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے براہ راست اسرائیل کو مطلع کیا کہ ہم بیروت کے گنجان آباد علاقوں پر تقریباً روزانہ ہونے والے حملوں کی مخالفت کرتے ہیں۔