?️
ایتھوپیا (سچ خبریں) ایتھوپیا سے خونریز جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جن کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے آفار اور صومالی ریجن کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک علاقائی عہدیدار نے بتایا کہ ایتھیوپیا میں رواں برس جون میں قومی انتخابات سے قبل یہ پرتشدد واقعات ہیں، آفار خطے کے نائب پولیس کمشنر احمد حمید نے صومالی ریجن کی علاقائی فورسز پر حملے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جھڑپیں جمعہ کو شروع ہوئیں اور منگل تک جاری رہیں جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور ہلاک افراد میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔
دوسری جانب صومالی ریجن کے ایک ترجمان علی بیدیل نے بتایا کہ جمعے کو 25 افراد ہلاک ہوئے تھے اور منگل کو بھی انہی فورسز کے حملے میں ‘نامعلوم تعداد میں شہری’ ہلاک ہوئے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آزادانہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ 25 ہلاکتیں بھی 100 ہلاک افراد میں شامل ہیں یا نہیں۔
علاوہ ازیں آفار ریجن کے احمد کیلوٹ نے بتایا کہ صومالی اسپیشل پولیس اور ملیشیا نے ہاروکا کے نام سے منسوب علاقے پر چھاپہ مارا اور مقامی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، انہوں نے بتایا کہ 30 سے زائد آفار کے شہری ہلاک اور کم از کم 50 مزید افراد زخمی ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی برادری نے یہاں بھی چند حملہ آوروں کو پکڑا کر ان پر تشدد کیا اور اب علاقے میں عارضی طور پر سکون ہے، دونوں فریقین نے حملے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کی۔
اس سے قبل 2014 میں دونوں ریاستوں کے مابین سرحد کو وفاقی حکومت نے دوبارہ کھڑی کی تھی اور اس وقت ایتھوپین پیپلز انقلابی جمہوری محاذ (ای پی آر ڈی ایف) کی سربراہی میں اتحادی حکومت تھی۔
تنازع کے حل کے وقت تین چھوٹے قصبے صومالی سے آفار میں ضم کردیے گئے تھے جس کے بعد سے انہیں دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے، اس کے نتیجے میں دونوں مشرقی ریاستوں کی ملیشیا اپنی متنازع حدود پر جھڑپیں کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں سرحد پر جھڑپوں کی ایک لہر میں 27 افراد مارے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
جنوبی کوریا میں ایپک سربراہی اجلاس کے موقع پر ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا امکان ہے
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے
ستمبر
عطا تارڑ کا رؤف حسن پر خوفناک الزام
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی
جولائی
اخلاقیات پر پورا اترنے والے ڈرامے کرتا ہوں، حمزہ علی عباسی
?️ 29 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ مبلغ
اپریل
سعودی عرب میں حج کے لیے کورونا پر تجارتی مراکز کی سرگرمیاں جاری
?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے کورونا کے بہانے حج و عمرہ اور مذہبی
جولائی
یمنی بچوں کے قاتلوں کے لیے طوفان آنے والا ہے: تیونس کے سابق صدر
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:تیونس کے سابق صدر نے آل سعود کی جانب سے 81
مارچ
امریکہ میں کورونا ویکسین کے حصول میں بھی نسلی امتیاز
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:امریکی متعدی امراض کے ماہر نے سرکاری طور پر کورونا ویکسین
فروری
کیا محمد بن سلمان برطانیہ جانے والے ہیں؟ مقصد؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی
جولائی
علی پور پورا ڈوب گیا، بہت نقصان ہوا، پورا کریں گے۔ مریم اورنگزیب
?️ 14 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر
ستمبر