شام میں بشار اسد کی شاندار جیت، مسلسل چوتھی بار کے لیئے ملک کے صدر بن گئے

شام میں بشار اسد کی شاندار جیت، مسلسل چوتھی بار کے لیئے ملک کے صدر بن گئے

?️

دمشق (سچ خبریں) امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک کی تمام سازشوں کے باوجود شامی عوام نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بشار اسد کو اپنا ہیرو اور ملک کا بہترین صدر مانتے ہیں جس کی مثال شام میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے نتیجے ہیں جن کے مطابق ایک بار پھر بشار اسد شاندار جیت کے ساتھ مسلسل چوتھی بار شام کے صدر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بشار اسد چوتھی بار انتخابات جیتنے کے بعد شام کے صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے، 55 سالہ اسد سال 2000 سے صدر کے عہدے پر فائز ہیں، انہوں نے اپنے والد مرحوم حافظ الاسد کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا، جنہوں نے 25 سال سے زیادہ عرصے تک وہاں حکومت کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سال کے انتخابات میں عوام کی شراکت حیران کن تھی اور کچھ مغربی میڈیا ذرائع کے پروپیگینڈوں کے برخلاف عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے دشمنوں کے محاذ پر کاری ضرب لگائی ہے۔

پولنگ اسٹیشنوں پر عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی تصاویر کے جاری ہونے سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ شام کے عوام اپنے ملک کے سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں اور وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے مستقبل کے تعین پر تاکید کرتے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حمدہ صباغ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بشار اسد 95 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔

شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مطابق صدارتی انتخابات میں کل 14 ملین 2 لاکھ 39 ہزار ووٹروں نے شرکت کی جس میں سے 13 ملین 5 لاکھ 40 ہزار 360 رائے دھندگان نے بشار اسد کے حق میں ووٹ دیا۔

صدارتی انتخابات میں شریک دوسرے 2 امیدواروں محمود مرعی اور عبدالله سلوم عبدالله نے بالترتیب 4 لاکھ 70 ہزار 276 اور2 لاکھ 13 ہزار 968 ووٹ حاصل کئے جس کے بعد اس بات کا واضح اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شامی عوام کے دلوں میں بشار اسد کی کتنی محبت ہے اور انہیں اپنا لیڈر مانتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں2 ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آبار میں پریس

ایہود باراک: اسرائیل دنیا میں نفرت انگیز حکومت بن چکا ہے

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: سابق وزیر اعظم اور صیہونی حکومت کے جنگی وزیر ایہود

افغانستان میں چین کا ایجنڈہ/ کابل حکومت کی حمایت

?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں چین کی نئی حکمت عملی امریکی پالیسیوں کے خلاف،کابل

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے با اہل عہدے داروں کے خلاف سخت فیصلہ لیا

?️ 15 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے بعض سرکاری محکموں میں نچلی

تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنا واحد حل ہے، رانا ثنااللہ

?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیر اعظم اور

پولیس کو پی ٹی آئی امیدواروں، کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف

عراق میں3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے رہائشی حیدر علی، گوجرانوالہ

بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں، صدر مملکت

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے