?️
سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک بھر میں جاری عوامی احتجاج کے دوران گزشتہ شب 9 شہروں سے 343 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،یہ گرفتاریاں بلدیاتی امور اور عوامی بدامنی کے الزامات کے تحت عمل میں لائی گئیں۔
ترک خبررساں ایجنسی اناطولی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ گرفتاریاں استنبول، انقرہ، ازمیر، آدانا، انطالیہ، چناق قلعہ، اسکیشہر، قونیہ اور ادرنہ سمیت 9 بڑے شہروں میں کی گئیں۔
ترک وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم کسی کو بھی عوامی نظم و نسق کو خراب کرنے یا شہریوں کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی یا بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،ہماری پولیس فورس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے۔
یاد رہے کہ یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ترکی میں صدر رجب طیب اردغان کے سیاسی حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کی لہر دوڑ گئی ہے خاص طور پر استنبول اور ازمیر میں بڑے پیمانے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور حکومت مخالف احتجاج کر رہے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امام اوغلو کی گرفتاری حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو دبانے کی ایک اور کوشش ہے، جس سے ترکی میں سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
شروع سے ہی غزہ میں اسرائیل کی شکست کی پیشین گوئی
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اگرچہ حنان عامیور نے اپنی تحریر میں ان ذرائع ابلاغ کے
جنوری
48 ممالک غذائی بحران کے خطرے سے دوچار ہیں:آئی ایم ایف
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے
اکتوبر
بجلی مزید مہنگی
?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ایک بار پھر صارفین پر بجلی بم گرادیا،
جون
جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم کامیابی ملی ہے: شیخ رشید
?️ 24 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
جون
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورۂ امریکا، اہم ملاقاتیں متوقع
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریباً
اکتوبر
یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی ڈی این اے سے شناخت کی کوشش کر رہے ہیں، دفتر خارجہ
?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان نے یونان کے ساحل کے
جون
یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے کے نتائج
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں داخل ہو کر یمن نے ظاہر کیا
مارچ
میکرون یورپی یونین سے پیرس کے اخراج کے خواہاں
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: ایک رپورٹ میں روسی اسپوٹنک نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
جون