آرمینیا کے سابق صدر اور ان کے بیٹے سمیت 10 افراد کرپشن کے الزام میں گرفتار

آرمینیا

?️

سچ خبریں:آرمینیا کے سابق صدر رابرٹ کوچاریان اور ان کے بیٹے سمیت 10 افراد کو منی لانڈرنگ، رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔

آرمینیا کے سابق صدر اور بیٹے سمیت 10 افراد کرپشن کے الزام میں گرفتار

آرمینیا کے سابق صدر رابرٹ کوچاریان اور ان کے بیٹے سمیت 10 افراد کو مالی بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق آرمینیا کے محکمہ انصاف نے سابق صدر رابرٹ کوچاریان کو گرفتار کرکے ان پر اپنے دور صدارت میں بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

آرمینیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ 1998 سے 2008 تک ملک کے صدر رہنے والے کوچاریان نے اپنے سرکاری عہدے کا استعمال کرتے ہوئے ریاستی ملکیت کو اپنے اور اپنے قریبی افراد کے نام منتقل کیا اور ان اثاثوں کے ذرائع کو بھی چھپایا۔

آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان نے جون میں دوبارہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ایسا سلسلہ جاری رکھا ہے جسے ان کے ناقدین حکومت کے سخت مخالفین کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن قرار دیتے ہیں۔ ان مخالفین میں اپوزیشن سیاست دان، چرچ کے رہنما اور سول سوسائٹی کے گروہ شامل ہیں۔

آرمینیا کے چرچ کے سربراہ بھی ایک مقدمے میں زیر سماعت ہیں، جسے چرچ سیاسی کارروائی قرار دیتا ہے۔ اپوزیشن کی 2 دیگر اہم شخصیات، گاگیک تاروکیان اور سامول کاراپیتیان بھی اپنے مقدمات کی سماعت کے منتظر ہیں۔ گاگیک تاروکیان کو عدالتی کارروائی سے قبل حراست میں رکھا گیا ہے، جبکہ سامول کاراپیتیان کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔

آرمینیا 2018 میں سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں کے بعد اقتدار میں آنے والے پاشینیان کے دور حکومت میں مغرب کے قریب اور روس سے دور ہوا ہے۔ روس کا جنوبی قفقاز کے اس ملک میں ایک بڑا فوجی اڈہ بھی موجود ہے۔

کوچاریان نے اپنے دور صدارت میں آرمینیا اور ماسکو کے درمیان قریبی تعلقات کی حمایت کی تھی۔ حالیہ حکومتی کارروائیوں میں خاص طور پر ان افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے جنہیں روس نواز سمجھا جاتا ہے۔

آرمینیا کے محکمہ انصاف نے 71 سالہ کوچاریان پر منی لانڈرنگ، رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اس معاملے میں ان کے ایک بیٹے سمیت مزید 9 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

کوچاریان پارلیمنٹ میں حکومت کی مخالف دوسری بڑی جماعتی اتحاد آرمینیا الائنس کے سربراہ ہیں۔

اس سے قبل 2019 میں بھی انہیں مارچ 2008 کے متنازع انتخابات کے بعد ہونے والے واقعات کے سلسلے میں گرفتار کرکے مقدمہ چلایا گیا تھا۔ اس وقت پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بعد میں کوچاریان کے خلاف الزامات ختم کر دیے گئے اور یہ مقدمہ 2021 میں ختم ہوا۔

مشہور خبریں۔

روس کی بحری جوہری افواج مکمل جنگی تیاریاں؛اعلیٰ روسی عہدیدار کا اعلان

?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں:روسی صدر کے معاون اور روسی بحری کونسل کے سربراہ نکولائی

امریکی انتخابات پر ایران کے خلاف جنگ کے اثرات کے بارے میں ٹرمپ کی تشویش

?️ 2 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا

عراق کی فضائی حدود میں امریکی اور صیہونی جنگی مشقیں؛ بغداد کی خودمختاری پر سنگین سوالات

?️ 17 اکتوبر 2026سچ خبریں:عرب اخبار رائے الیوم کے مطابق، عراق کی فضائی حدود میں

جرمن سیاست دان: برلن کو بلا شرط اسرائیل کا ساتھ نہیں دینا چاہیے

?️ 25 مارچ 2026سچ خبریں: جرمنی کے سابق پارلیمانی رکن اور صحافی نے ملک کے

خیبر پختونخوا: سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

?️ 9 مارچ 2026پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کابینہ نے فیول کنزرویشن اور ریسپانسبل گورننس انیشی

کویت نے امریکی اڈوں پر حملوں کی تصاویر میں تبدیلی کا دیا حکم

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: کویتی وزارت داخلہ سے وابستہ سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ نے ایک فوری

ایران لبنان کی حمایت میں پیش پیش ہے : حزب اللہ

?️ 25 نومبر 2026سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے حزب اللہ کے

امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی

?️ 4 فروری 2026امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی امریکی افریقہ کمانڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے