امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، متعدد افراد ہلاک ہوگئے

امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، متعدد افراد ہلاک ہوگئے

🗓️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں لیکن ان ہلاکتوں کے باوجود ابھی تک اسلحے کی فروخت اور اسلحہ رکھنے کے بارے میں کسی قسم کا کوئی ٹھوس قانون نہیں بنایا گیا ہے اور اب تازہ ترین واقعے میں ایک بار پھر امریکا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کے دارالحکومت میں پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشہور کوریئر کمپنی ‘فیڈ ایکس’ کے دفتر کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ ہوا جس میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے ترجمان گینے کُک نے کہا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے متعدد افراد کو ہستال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات یہی ہیں کہ مبینہ حملہ آور نے خود کو گولی مار لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے چار افراد کو گولیاں لگیں جبکہ دیگر 3 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور ان سب کو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کوریئر کمپنی کے قریب ہی ایک پلانٹ پر کام کرنے والے شخص نے رپورٹرز کو بتایا کہ اس نے ایک شخص کو مشین گن نما اسلحہ لے جاتے ہوئے دیکھا تھا اور بعد میں دس سے زیادہ گولیاں چلنے کی آواز سنی۔

جیرمیا ملر نامی عینی شاہد نے کہا کہ میں نے ایک شخص کو خود کار رائفل لے جاتے ہوئے دیکھا اور وہ سرعام فائرنگ کررہا تھا، میں ڈر کے مارے فوری چھپ گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے دوست کی والدہ آئیں اور انہوں نے ہم سب کو فوراً گاڑی میں چھپ جانے کا مشورہ دیا، اس کے بعد ہم اپنے دوستوں اور کام پر آنے والے ساتھیوں کو گھر سے نہ نکلنے کا مشورہ دیتے رہے، مسلح شخص کی شناخت نہیں ہو سکی اور یہ مانا جا رہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد اس نے بالآخر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

پولیس ترجمان جینے کُک نے بھی حملہ آور کی خوکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے عوام کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

کُک نے کہا کہ اب عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھا کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ 8 افراد گولیوں سے شدید زخمی ہوئے اور پھر دم توڑ گئے جبکہ اس کے علاوہ چند افراد زخمی بھی ہوئے۔

کوریئر کمپنی فیڈ ایکس کے ترجمان نے واقعے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی کہ واقعہ ان کی کمپنی کے دفتر کے احاطے میں پیش آیا۔

انہوں نے واقعے کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم انڈیانا پولیس ایئرپورٹ کے قریب اپنی کمپنی میں فائرنگ کے واقعے سے آگاہ ہیں اور حکام سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے اور ہم اس واقعے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈ ایکس کمپنی ایک بڑی تباہی سے بچ گئی کیونکہ فیڈ ایکس کے اس پلانٹ پر 4 ہزار سے زائد عملہ کام کرتا ہے اور فائرنگ کے وقت ایک بڑی تعداد دفتر میں موجود تھی۔

کمپنی کے ایک ملازم ٹموتھی بوئلیٹ نے کہا کہ انہوں نے فائرنگ کی آوازم کے بعد 6 سے 7 پولیس کی گاڑیوں کو آتے ہوئے دیکھا اور پھر زمین پر ایک لاش پڑی ہوئی نظر آئی۔

ایک ایشیائی نژاد باشندے نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ جب فائرنگ ہوئی تو ان کی بھتیجی گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی، پرمیندر سنگھ نے کہا کہ ایک فائر ان کی بھتیجی کے الٹے بازو میں لگا جس سے وہ زخمی ہو گئی اور اس وقت ہسپتال میں ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں حالیہ عرصے میں شوٹنگ کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں، گزشتہ ماہ کے آخر میں جنوبی کیلی فورنیا میں ایک دفتر کی عمارت میں فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

22 مارچ کو کولوراڈو میں ایک سپر اسٹور میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد کی موت واقع ہو گئی تھی، کولوراڈو میں فائرنگ سے چند دن قبل ہی جیارجیا میں چھ ایشیائی نژاد خواتین سمیت 8 افراد کا قتل کردیا گیا تھا۔

یہ رواں سال انڈیایا میں رونما ہونے والا فائرنگ کا تیسرا واقعہ ہے جہاں اس سے قبل جنوری میں ایک حاملہ خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ مارچ میں ایک بچے سمیت چار افراد کی موت ہوئی تھی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل معاشی انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے:صہیونی ماہر اقتصادیات

🗓️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ایک صیہونی ماہر اقتصادیات نے صیہونی حکومت میں اقتصادی بحران اور

یورپی اور امریکی z نسل میں اسرائیل کی کیا حیثیت ہے؟

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: BDS نے دو دہائیوں سے بھی کم عرصے میں رائے

غزہ کے مستقبل کے لیے بن سلمان والسی کا ٹرمپ اور نیتن یاہو سے مصافحہ

🗓️ 21 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب اور مصر کی قیادت میں عرب ممالک غزہ کے

عالمی برادری افغان تنازع کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

🗓️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) افغان تنازع کے حل کے لئے پاکستان نے

گائیڈڈ میزائل نے میرے والد کے سیل فون کو ٹریک کیا : عبدالسلام ہنیہ

🗓️ 17 اگست 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ نے ایک نیا نظریہ

غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کتنے طالب علم مارے جا چکے ہیں؟

🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی

سینیئر فنکار ڈھکے، چھپے الفاظ میں نئے فنکاروں کی بے عزتی کرتے ہیں، نمرہ مہرہ

🗓️ 27 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ و موسیقار نمرہ مہرہ نے شکوہ کیا

ایلون مسک ٹوئٹر کا لوگو وی چیٹ کی طرح کیوں بنانا چاہتے ہیں؟

🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے