?️
سچ خبریں:ٹرمپ حکومت میں شامل ایک اور نمایاں ضدایرانی شخصیت مورگان اورتگاس نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا،اسرائیلی میڈیا نے اس خبر کو تل ابیب کے لیے مایوس کن قرار دیا، کیونکہ وہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی مہم میں پیش پیش تھیں۔
تل ابیب سے نشر ہونے والے صہیونی ٹی وی چینل چینل 14 نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے مشرق وسطیٰ امور کے نائب نمائندے اور لبنان کے فائل کے انچارج مورگان اورتگاس جلد ہی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران مخالف امریکی سینیٹر کی عراقی حکام سے ملاقات
المیادین نیوز چینل کے مطابق، صیہونی چینل 14 نے رپورٹ دی ہے کہ مورگان اورتگاس جو امریکہ کی مشرق وسطیٰ پالیسیوں میں ایک سرگرم کردار ادا کر رہی تھیں، خاص طور پر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے کوششوں میں پیش پیش تھیں، اب امریکی حکومت کا حصہ نہیں رہیں گی، اس خبر کو صیہونی میڈیا نے تل ابیب کے لیے بری خبر قرار دیا ہے۔
اسی سیاق میں حال ہی میں ایران کے امور کے انچارج مراو سرن اور مغربی ایشیا و شمالی افریقہ کے امور پر گہری نظر رکھنے والے اریک تراگر بھی امریکی قومی سلامتی کونسل سے مستعفی ہو چکے ہیں، ان دونوں افراد کو اسرائیل کے اہم ترین حمایتیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔
چینل 14 کے مطابق، سرن اور تراگر کی تعیناتیاں سابق قومی سلامتی مشیر مائیک والتز کے دور میں ہوئیں، تاہم ان کے جانشین مارکو روبیو نے ان دونوں کو عہدے سے ہٹا دیا۔
اس چینل کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں ذاتی بنیاد پر نہیں کی گئیں بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کونسل کے ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کی پالیسی کے تحت کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے آخر میں چینل 14 نے واضح کیا کہ اسرائیل نواز شخصیات کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی، صہیونی حکومت کے لیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ ان تبدیلیوں سے لبنان اور ایران جیسے حساس معاملات پر اسرائیلی پالیسیوں کو براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی مدد کا منصوبہ لغو
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان یوکرین کو مزید امداد
نومبر
کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اسلام آباد میں بندش کا آغاز
?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس
مارچ
مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اعلان
?️ 2 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف
دسمبر
عراقی گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع ایک گیس فیلڈ کو کاٹوشا راکٹ سے
جون
اسرائیل خوف کی جنگ میں غرق
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت نے لکھا ہے کہ اسرائیل کو اس نوعیت کی
نومبر
کیا ریپبلکنز بائیڈن کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں؟
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے ریپبلکنز کی جانب سے ان کے
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تازہ ترین دہشت گردانہ کاروائی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
?️ 23 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے آئے دن
جولائی
گوگل ایڈ سینس پر کمائی کا طریقہ تبدیل کرنے کا اعلان
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے ویب سائٹس
نومبر