?️
سچ خبریں:امریکہ کے وزیر نیوی نے انکشاف کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمن کے خلاف کارروائیوں کے باعث امریکہ کا اسلحہ خانہ شدید متاثر ہوا ہے، جس سے پینٹاگون مشکلات کا شکار ہے۔
روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوی کے وزیر جان فِلن نے اعتراف کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکہ کی مہم جوئی اور یمن میں انصار اللہ کے خلاف فوجی کارروائیوں کی وجہ سے امریکہ کا اسلحہ خانہ شدید متاثر ہوا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر 2023 سے جاری کارروائیوں میں بحریہ کے جہازوں نے بڑی تعداد میں ایئر ڈیفنس ہتھیار استعمال کیے ہیں، جس کی وجہ سے اسلحہ کے ذخائر کم ہوگئے ہیں اور اب ان کی فوری دوبارہ فراہمی کے لئے وزارت دفاع کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن نے امریکہ اور انگلینڈ کو دیا منھ توڑ جواب
رپورٹ کے مطابق جان فِلن نے امریکی ایوان نمائندگان کی بجٹ مختص کرنے والی کمیٹی کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ بحیرہ احمر میں جاری تنازعات نے اسلحہ کی سپلائی چین اور دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں پر غیر معمولی دباؤ ڈالا ہے۔
یاد رہے کہ انصار اللہ نے 2023 کے آخر میں فلسطین کی حمایت میں بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا، ان حملوں کے باعث بحیرہ احمر سے تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ امریکہ نے ان حملوں کے جواب میں برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ایک کثیر ملکی اتحاد تشکیل دیا تھا تاکہ آزاد جہاز رانی کو یقینی بنایا جاسکے۔
مزید پڑھیں:یمنیوں نے امریکہ کو میدان میں للکارا
دریں اثنا، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ صنعا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے بعد یمن پر امریکی حملے بند کردیئے جائیں گے جبکہ جواباً انصار اللہ بھی امریکی بحری جہازوں پر حملے روک دے گی، تاہم اسرائیلی بحری جہاز اب بھی خطرے سے دوچار رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل غزہ میں نسلی صفائی کرنے کے درپے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی قبضہ کاروں کے
جون
ایغور مسلمانوں پر تشدد کا معاملہ، یورپی یونین سمیت متعدد ممالک نے چین کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 23 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) ایغور مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے معاملے کو
مارچ
انسانیت کو بچانے کا راستہ امت اسلامیہ کی بیداری ہے
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:آج مزاحمتی تحریک ایک اعلیٰ مقام اور فاتحانہ پوزیشن میں اپنے
جنوری
عراق کو امریکی فوجی مشوروں اور تربیت کی ضرورت ہے:عراقی وزیر اعظم کے ترجمان
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی وزیراعظم کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس ملک
دسمبر
کورونا ویکسینیشن مراکز عید کے 2 دن بند ہوں گے: اسد عمر
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ سد عمر
مئی
کیا سعودی عرب امریکی ڈیموکریٹس کا تختہ الٹنا چاہتا ہے؟
?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغرب میں ایندھن کے بحران اور امریکی کانگریس کے وسط مدتی
اکتوبر
صیہونیوں کو اسلحہ دینے کے بارے میں کینیڈا کا اہم فیصلہ
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: کینیڈا کی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر غزہ کی
ستمبر
سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں ترقی کے عمل کا براہ راست تعلق بادشاہ
اگست