?️
سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران پر جارحیت کے بعد ان کا معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور اب امریکی افواج کو دریائے سرخ میں نشانہ بنایا جائے گا۔ جنگ کے دائرے کو وسیع کیا جائے گا۔
امریکی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے، اور یمن کی انقلابی تنظیم انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب امریکہ اور اسرائیل کے خلاف براہِ راست عسکری کارروائی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا ایران پر حملہ؛ عالمی سطح پر مذمتوں کی لہر
رکن دفترِ سیاسی انصاراللہ محمد البخیتی نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا امریکہ کے ساتھ معاہدہ اُس وقت تک تھا جب تک اُس نے ایران پر حملہ نہیں کیا تھا۔ اب یہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج اپنے ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ امریکہ اور صہیونی ریاست کے خلاف کھڑے ہیں۔ ہمارا فوجی جواب اب جلد دیا جائے گا، اور پہلا ہدف امریکی افواج ہوں گی جو دریائے سرخ میں موجود ہیں۔
البخیتی نے اس بات کی تصدیق کی کہ کہ ہم جنگ کا دائرہ وسیع کریں گے تاکہ امریکہ کا یہ جارحانہ رویہ روکا جا سکے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات پر حملوں کا خطرہ کئی گنا بڑھ چکا ہے۔ انصاراللہ جو ماضی میں سعودی عرب اور امارات کے خلاف ڈرون و میزائل حملے کر چکی ہے، اب براہِ راست امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، پیٹرول فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے مہنگا
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
ستمبر
چین چاند کی ملکیت کا ارادہ رکھتا ہے: ناسا کا دعویٰ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے دعویٰ کیا کہ چین چاند
جولائی
امریکہ میں نسل پرستی کا سلسلہ جاری،افریقی تاریخ پڑھانا ممنوع!
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:فلوریڈا کے حکام نے حال ہی میں نسل پرستی کا ثبوت
جنوری
جنگ میں اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے محاذ پر جنگ
ستمبر
شہباز شریف نے ایران کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیا
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ
جولائی
سپریم کورٹ نے 2 اپریل تک ایف آئی اے کو صحافیوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب
مارچ
آئندہ حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کی جائے۔ وزیراعظم
?️ 21 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ برس حج آپریشن
جون
امریکی میگزین کے مطابق یمنی تیل کی لوٹ مار
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری جنگ نے نہ
جون