?️
تہران (سچ خبریں) غیرسرکاری نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار آیت اللہ ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں اور ایرانی صدر حسن روحانی سمیت متعدد رہنماؤں نے انہیں اس شاندار جیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اہم ساتھی قدامت پسند ابراہیم رئیسی کی الیکشن میں کامیابی کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے والے رئیسی کے تین مدمقابل امیدواروں نے شکست تسلیم کرتے ہوئے انہیں کامیابی پر مبارکباد بھی دی ہے۔
60 سالہ ابراہیم رئیسی ایران کے اعلیٰ ترین جج ہیں اور وہ امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں، انہیں 2019 میں جوڈیشری کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
ایرانی صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے والے حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ الیکشن میں ملک کے نئے صدر کا انتخاب کرلیا گیا ہے تاہم انہوں نے جیتنے والے امیدوار کا نام نہیں لیا۔
ایرانی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے محسن رضائی، امیر حسین اور عبدالنصیر ہمتی نے ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ابتدائی نتائج میں ابراہیم رئیسی کو 62 فیصد حمایت ملی تاہم الیکشن کا سرکاری نتیجہ وزرت داخلہ جاری کرے گی۔


مشہور خبریں۔
صحرائے سینا یا گرین لینڈ جزیرہ؛ نقل مکانی کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: عالمی مسائل کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسیوں کا
فروری
راکٹوں کے ذریعہ صیہونیوں تک اپنا پیغام پہنچائیں گے:حماس
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے
مئی
صنعا کی وارننگ سے ایکسپو دبئی نمائش ملتوی
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کل اعلان کیا کہ
جنوری
پاور پلانٹس کے لیے کوئلے کی درآمد پر سوالات اٹھ گئے
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور آئی ایم ایف کی لوکلائزیشن اور
مئی
ترقیاتی منصوبوں کیلئے 26 کھرب 60 ارب روپے کے بجٹ کی سفارش
?️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) نے
جون
جرمنی بھی نتن یاہو کے خلاف
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ہیگ کی عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے صیہونی رہنماؤں
مئی
گولانی بریگیڈ کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیوں کا تجزیہ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں لبنان کی حزب اللہ نے اہم اسٹریٹجک
اکتوبر
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں یاترا کے نام پر پیراملٹری فورسز کی مزید300 کمپنیاں تعینات کررہا ہے
?️ 5 جون 2023جموں: (سچ خبریں) بھارت آئندہ امرناتھ یاترا کی آڑ میں مقبوضہ جموں
جون