🗓️
عمان (سچ خبریں) اردن کے ہسپتال میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب آکسیجن ختم ہونے کے باعث کورونا کے زیر علاج 6 مریض ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اردن کے ہسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث کورونا کے زیر علاج 6 مریضوں کی ہلاکت کے بعد وزیر صحت مستعفی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دارالحکومت عَمان کے مغرب میں سرکاری الحسین السلط نیو ہسپتال میں آکسیجن کی بندش سے انتہائی نگہداشت، زچگی اور کورونا وارڈز متاثر ہوئے۔
واقعے پر عوام کا شدید غم و غصہ سامنے آیا جبکہ متاثرہ مریضوں کے لواحقین کو کنٹرول کرنے کے لیے ہسپتال کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔
حکومت کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم بِشر الخساونیہ نے وزیر صحت ناطہیر عبیدات کو ہدایت کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ناطہیر عبیدات پہلے ہی واقعے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کر چکے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وارڈز میں ایک گھنٹے تک آکسیجن کی بندش سے 6 مریض ہلاک ہوئے، جبکہ پراسیکیوٹرز معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، بعد ازاں اردن کے شاہ عبداللہ نے ہسپتال کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ اردن میں بھی کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی برطانوی قسم کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گئے تھے اور جمعہ کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
اردن میں جمعرات کو وبا کے 8 ہزار 300 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، ملک میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد کیسز اور 5 ہزار 224 اموات ہو چکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
دنیا میں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ؟
🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے سنگاپور کے وزیر اعظم
اگست
وزیراعظم نے فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی
🗓️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹننٹ جنرل فیض
دسمبر
دو ہفتوں میں 50 فلسطینیوں کے مکانات مسمار
🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور مقبوضہ علاقوں(OCHA)
اگست
نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ
🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے
اپریل
ایران کے میزائل حملے سے اسرائیل کو کافی بڑا نقصان
🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی رپورٹوں
اکتوبر
رام اللہ کے قریب فلسطینیوں پر صیہونیوں کا وحشیانہ حملہ
🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا
اگست
عراق میں امریکی فوج پر ایک اور حملہ
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلوں پر حملے جاری ہیں،
مارچ
حکومت عمران خان کو تنہا نہیں کر سکتی پوری قوم ساتھ کھڑی ہے،شہزاد وسیم
🗓️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو
فروری