?️
دوشنبہ (سچ خبریں) تاجکستان کے رشت ضلع سے 27کلومیٹر مشرق میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاجکستان میں 5.9 شدت کے زلزلے نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے اور زلزلے کے جھٹکوں سے منہدم ہونے والی عمارتوں تلے دبنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
تاجکستان کے مشرقی ضلع راشت میں 5.9 شدت کا زلزلہ رونما ہوا، زلزلے کا مرکز 165 کلومیٹر جنوب مغرب میں دارالحکومت دوشنبہ میں تھا جس کی گہرائی دو کلومیٹر تھی، زلزلے کے اثر سے درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے اور کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
مکانات کے ملبے سے 5 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جب کہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، متاثرین کو کھانا اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں مقیم افراد کو محفوظ مقام کو منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی کے کھلے سمندر میں بھی 6.2 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈکیتی کی سب سے بڑی کارروائی
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بے
دسمبر
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قومی اسمبلی کا ردعمل
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل
اگست
پیپلزپارٹی نے لیول پلیئنگ فیلڈ کا معاملہ ’متعلقہ حلقوں‘ کے سامنے رکھ دیا
?️ 9 اکتوبر 2023 کراچی: (سچ خبریں) جنوری میں ہونے والے ممکنہ انتخابات کے پیش نظر
اکتوبر
الہان عمر نے اسرائیل کے خلاف دیئے گئے بیانات پر قائم رہنے کا اعلان کردیا
?️ 30 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک رکن الہان عمر نے
جون
قومی سلامتی پالیسی کا مقصد ملک کو آگے لے جانا ہے: معید یوسف
?️ 16 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی
فروری
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا صوبے میں اہم رلیف کا اعلان
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید
جولائی
مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا صبح سویرے حملہ
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: آج جمعرات کی صبح صہیونی قابض فوج نے مغربی کنارے
جولائی
تیل اور برجام؛ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت امریکہ سے کیا چاہتے ہیں؟
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات اور یروشلم میں قابض حکومت نے اس
مارچ