?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کا شدید قہر جاری ہے اور آئے دن لاکھوں افراد اس بیماری میں مبتلا جبکہ ہزاروں افراد اپنی جانیں گنوا رہے ہیں وہیں دوسری طرف ملک بھر میں آکسیجن کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور پورے ملک میں آکسیجن کی کمی پیدا ہو گئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے دہلی ہائیکورٹ نے اہم حکم صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ بھی آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالیں انہیں پھانسی دے دی جانی چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ وبا کی لہر نہیں، بلکہ سونامی ہے اور ان حالات میں لوگوں کی جان کے لیے خطرہ بننے والوں کو لٹکادینا چاہیے۔
دوسری جانب مودی حکومت نے کورونا کی بدترین صورت حال میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کی درخواست دے دی۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو درخواست دی ہے، جس میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے ٹوئٹر کو جن ٹوئٹس کا حوالہ دیا گیا ہے، ان میں کئی بھارتی قانون دانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے ک مودی سرکار اب بھی بھارت میں ہونے والی اموات کو دنیا سے چھپانے کے لی سرتوڑ کوشش میں مصروف ہے، تاہم امریکا اور برطانیہ کے میڈیا نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا، جس کے بعد حکومت کی ناکامیاں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔ ظاہر تویہ کیا جا رہا ہے کہ روزانہ 2 ہزار اموات ہو رہی ہیں، تاہم اصل تعداد 5 گنا زیادہ ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بھوپال، گجرات اور اتردیش میں روزانہ چند درجن اموات ریکارڈ پر لائی جا رہی ہیں، مقامی حکام موت کی وجہ کورونا کو لکھنے کے بجائے مبہم الفاظ میں بیماری لکھ دیتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نکولس برنز نے چین میں امریکی سفارتخانہ سنبھالا
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: بیجنگ میں امریکی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا
مارچ
متعدد بحرینی سیاسی قیدیوں کی نامعلوم مقام پر منتقلی
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:بحرینی حکومت نے اس ملک کے 15 سیاسی قیدیوں کو نامعلوم
اگست
ایرانی صدارتی انتخابات کے خطہ پر اثرات
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار عبدالباری عطوان کا خیال ہے
جون
موسم گرما تک نیٹو کی تعداد میں اضافہ ہوگا:برطانوی اخبار
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:ماسکو نے بارہا سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو میں شامل
اپریل
بعض ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگانے کے نسل پرست امریکی اقدام کی مذمت
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: وزارت خارجہ میں بیرون ملک ایرانی امور کے ڈائریکٹر جنرل
جون
کویتی عوام کا مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: اسامہ الشہین اور حماد المطر سمیت متعدد کویتی اور پارلیمنٹ
اپریل
بائیڈن کے دورے کا مشرق وسطیٰ میں نیٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے: اسرائیلی میڈیا
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے امریکی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے
جون
علاقائی سلامتی کے لیے ایران سعودی مذاکرات کے نتائج
?️ 6 جنوری 2023اسلامی جمہوریہ ایران کی ایوان صدر نے اعلان کیا کہ سعودی عرب
جنوری