سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکہ اور اتحادیوں کو خبردار کر دیا کہ وہ یمن میں دوبارہ براہ راست نہیں لڑے گا۔
معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اپنے یمنی اتحادیوں کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ یمن میں انصار اللہ (حوثیوں) کے خلاف براہ راست زمینی جنگ میں شریک نہیں ہوگا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اماراتی حمایت یافتہ گروہ یمن میں ایک بڑی زمینی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کو خدشہ ہے کہ یمنی مسلح افواج (انصار اللہ) ایک بار پھر میزائل اور ڈرون حملے شروع کر سکتی ہیں، اسی لیے ریاض نے براہ راست تصادم سے گریز کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خود کو ممکنہ خطرات سے بچا سکے۔
یہ مؤقف سعودی خارجہ پالیسی میں ایک اہم اور معنی خیز تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایک وقت تھا جب سعودی عرب یمن پر حملوں کا علمبردار تھا اور 2015 میں عاصفۃ الحزم کے نام سے فوجی اتحاد قائم کیا گیا تھا تاکہ انصار اللہ کو کمزور کیا جا سکے،اب، وہی ملک خود کو تصادم سے الگ رکھنے پر زور دے رہا ہے۔
دوسری جانب، وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ اماراتی حمایت یافتہ یمنی گروہوں نے مغربی یمن، خصوصاً الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لیے زمینی حملے کی تیاری کر لی ہے۔ ان کا ہدف یہ ہے کہ انصار اللہ کی معاشی سپلائی لائن کو منقطع کیا جا سکے۔
یہ کارروائیاں، امریکہ کی جانب سے یمن پر حالیہ فضائی حملوں کے پس منظر میں ہو رہی ہیں، جو خطے میں تناؤ کو مزید بڑھا رہی ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہوگئی، اسحٰق ڈار
جولائی
وزیراعظم عمران خان کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے: محمود خان
جولائی
اسرائیل یمن کی فوجی طاقت پر اثر انداز ہونے میں ناکام
دسمبر
عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور گالانٹ کی گرفتاری کے احکامات جاری
نومبر
عالمی انصاف کے امتحان میں اقوام متحدہ؛ روس کی طاقت کی دوبارہ تقسیم کی تجویز
مئی
سعد رضوی کی انتخابات میں ٹی ایل پی کو ووٹ دینے کی اپیل
نومبر
حماس اسرائیل کے مقابلے بہت طاقتور ہے، روس کا فلسطینی مزاحمت کے بارے میں اہم انکشاف
جون
اتحادی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا.
مئی