سچ خبریں: اردنی شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں ایک بڑی ریلی نکال کر الکرامہ آپریشن کے ہیرو ماہر الجازی کے جسد خاکی کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اردنی شہریوں نے اپنے ملک کے دارالحکومت میں ایک احتجاجی ریلی نکال کر غزہ پٹی میں جاری مزاحمت کی حمایت کا اعلان کیا اور دو اردنی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جو الکرامہ آپریشن کے بعد اب بھی مقبوضہ علاقوں میں تفتیش کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الکرامہ آپریشن کو نافذ کرنے والا اردنی نوجوان کون ہے؟
رپورٹ کے مطابق سینکڑوں اردنی شہریوں نے صیہونی مخالف آپریشن میں حصہ لینے والے ماہر الجازی کی حمایت کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں تین صیہونی ہلاک ہوئے، ریلی میں ماہر الجازی اور قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کی تصاویر بھی اٹھائی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ ماہر الجازی ایک ریٹائرڈ اردنی فوجی تھے، جو ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کرتے تھے۔
انہوں نے الکرامہ گزرگاہ پر صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی، جس میں تین صیہونی ہلاک ہوئے، اور وہ خود بھی قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔
مزید پڑھیں: اردنی شہری کی شہادت طلبانہ کاروئی نے کیسے صیہونیوں کو لرزہ بر اندام کر دیا ہے؟
ریلی کے شرکاء نے قسام بریگیڈز کے مشہور مثلث کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، جنہیں صیہونی فوجیوں کے خلاف اہداف کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔