🗓️
سچ خبریں:رواں سال کے آغاز سے صیہونی حکومت نے مغربی کنارے بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے صیہونی حکومت نے مغربی کنارے بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اس سلسلے میں ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت نے رواں سال کے آغاز سے اب تک صرف مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 2200 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے،اس دوران گرفتار ہونے والوں میں سے 1200 کا تعلق قدس شہر سے ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ رات قابض صہیونی فورسز نے مسجد الاقصی کے اندر سے 400 سے زائد نمازیوں اور اعتکاف کرنے والوں کو گرفتار کر لیا، تاہم مزحمتی تحریک نے راکٹوں کے ذریعہ صیہونی جارحیت کا جواب دیا جس صیہونی بستیوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ،تاہم صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ برسوں میں مقبوضہ بیت المقدس میں کچھ لوگوں کو 40 سے زائد مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے، اس مرکز کے مطابق قدس کے باشندوں کو گرفتاری کے علاوہ جلاوطنی، نظر بندی اور بھاری مالی جرمانے کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
یحییٰ السنوار کے نائب کے انتخاب کے لیے ممکنہ احتمالات
🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے المیادین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے
اگست
لبنان کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف شکایت
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل
اکتوبر
عمران خان نے اپنے وعدے پورے کر دیئے:فواد چوہدری
🗓️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری
جون
بائیڈن اور زیلنسکی کی گفتگو میں کیا طے پایا ؟
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ امریکہ اور
اگست
چِپ سے متعلق ممکنہ پابندیوں کی صورت میں چین کی جاپان کو جوابی کارروائی کی دھمکی
🗓️ 2 ستمبر 2024سچ خبریں: چین نے جاپان کی طرف سے چینی فرموں کو چِپ
ستمبر
موبائل فون صارفین کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا
🗓️ 24 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)موبائل فون استعمال کرنے والے شہریوں کا ڈیٹا ہیک کر
جنوری
اگست میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
🗓️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا
جولائی
امریکہ انسانیت کو عالمی جنگ کے دور کی طرف لوٹا رہا ہے: مہاتیر محمد
🗓️ 9 مئی 2023سچ خبریں:ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ
مئی