سچ خبریں:فلسطینی صحافیوں کی یونین نے دوسرے انتفاضہ کے بعد سے 46 سے زائد فلسطینی صحافیوں کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مجرموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا۔
اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی صحافیوں کی یونین کے نائب صدر تحسین الاسطل نے دوسرے انتفاضہ کے بعد سے 46 سے زائد فلسطینی صحافیوں کی شہادتوں کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مجرموں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کی ذمہ داری قبول کرے اور فلسطینی صحافیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے، الاسطل نے کہا کہ ہر سال صیہونی غاصبوں کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کے خلاف 500 سے 700 کے درمیان حملے اور جرائم کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان جرائم کو روکا جائے اور جنہوں نے ان جرائم کا ارتکاب کیا اور جنہوں نے اس کا حکم دیا ہے ، انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقصد فلسطینیوں کی صورتحال کی حقیقی تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے سے روکنا ہے۔