سچ خبریں:صیہونی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کے نیواورلینز میں پیش آنے والے ایک واقعے میں 2 صیہونی زخمی ہوئے ہیں، جہاں ایک شخص نے گاڑی کو ہجوم پر چڑھا دیا اور بعد ازاں فائرنگ کی۔
نیواورلینز پولیس کے مطابق، واقعہ رات 3:15 بجے پیش آیا، جب گاڑی ہجوم کے درمیان گھس گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے،بعد ازاں، گاڑی کا ڈرائیور باہر نکلا اور راہگیروں پر فائرنگ شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں صیہونی مخالف آپریشن میں 4 فوجی زخمی
سی این این نے واقعے کو "بڑے پیمانے پر جانی نقصان” قرار دیا نیز این بی سی نے رپورٹ دی کہ امریکی حکام کے مطابق، مشتبہ شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے ہوئی ہے جو 42 سالہ ہے۔
مزید پڑھیں: 15 سالہ فلسطینی لڑکی کی شہادت طلبانہ کارروائی؛1 صیہونی زخمی
یہ واقعہ نیواورلینز کے مرکزی علاقے میں پیش آیا اور تحقیقات جاری ہیں۔