سچ خبریں:عراق کے اتحاد فتح کے ایک رہنما عدی عبدالہادی نے خبردار کیا ہے کہ شام میں القاعدہ سے الگ ہونے والے 19 دہشت گرد گروپوں پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے اتحاد فتح کے ایک رہنما عدی عبدالہادی نے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال کے بارے میں حقیقت پسندانہ نقطہ نظر اپنانا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: القاعدہ کا سابقہ دھڑا تحریرالشام دمشق کا فاتح کیسے بنا؟
القاعدہ سے الگ ہونے والے 19گروہ مختلف شہروں میں فعال ہیں اور معاملات پر قابو پا چکے ہیں۔ یہ گروہ القاعدہ کی تنظیم اور اس کی ذیلی شاخ جیش النصرہ سے وجود میں آئے ہیں۔
عبدالہادی نے مزید کہا کہ جب ہم ان گروپوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں تو اس بات کو بھی تسلیم کرنا ضروری ہے کہ عالمی سطح پر بھی یہ گروہ دہشت گرد فہرست میں شامل ہیں، ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ان کی حقیقت ہمیں معلوم ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کو شام کے ساتھ ملحقہ اپنی سرحدوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں: تحریر الشام کی اپنی شبیہہ بہتر بنانے کی ناکام کوشش
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت شام میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے بیرونی ممالک کے منصوبوں کے تحت ہو رہا ہے جس کے بارے میں ہمیں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔