🗓️
سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے بتایا کہ یروشلم میں 15 سالہ فلسطینی لڑکی کی شہادت طلبانہ کارروائی میں ایک صیہونی آباد کار زخمی ہوگیا۔
الجزیرہ چینل نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں آج صبح ایک شہادت طلبانہ کی کارروائی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں اب تک ایک صہیونی آبادکار زخمی ہوا ہے، عبرانی زبان کے ٹی وی چینل 14 نے کہا ہے کہ آپریشن میں زخمی ہونے والے 30 سالہ رہائشی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ کاروائی شیخ جراح محلے میں ہوئی جس کے بعد صہیونی فوج میں الرٹ جاری کر دیا گیا،قابل ذکر ہے کہ یہ کارروائی ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکی نے کی اورآپریشن کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئی، تاہم صیہونی عسکریت پسندوں نے اسے گرفتار کر لیا۔
مقبوضہ فلسطین میں العالم نیوز چینل کے نامہ نگار خضر شاہین نے ایک ویڈیو میں اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے آج یروشلم کے شیخ جراح محلے میں شہادت طلبانہ کارروائی کرنے والی فلسطینی لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا۔
درایں اثنا فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے مغربی کنارے سمیت فلسطین کے مختلف علاقوں اور آج (بدھ) صبح یروشلم میں صیہونیوں کے خلاف فلسطینی لڑکی کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بہادرانہ کارروائی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ہماری قوم ایک انقلابی قوم ہے جس کی مزاحمت کبھی نہیں ختم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام مغربی کنارے اور بیت المقدس دونوں جگہوں پر قابضین کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہے ہیں اور ہر ممکن طریقے سے صیہونی جارحین کو اپنے ملک سے نکال باہر کریں گے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات گرمانے کا منصوبہ
🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اگرچہ صیہونی
جولائی
ابھیشیک بچن کا اہم اعتراف
🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے
جولائی
فلسطینی قیدیوں کی رہائی؛ صہیونی رہنماؤں کے درمیان اختلاف کا نیا موضوع
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کابینہ کی داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن
جولائی
فرانس کے حالیہ عوامی مظاہروں میں 310 افراد گرفتار
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں نئے
مارچ
ضلع خیبر میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شہید
🗓️ 6 جولائی 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں
جولائی
شام اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدے
🗓️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: شام اور پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی
نومبر
صیہونی شام کی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر مزید اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں:عرب لیگ
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:عرب لیگ نے شام کی سالمیت کی حفاظت پر زور دیتے
دسمبر
پاکستان میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے
🗓️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری
مارچ