?️
غزہ میں قحط کی وجہ سے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ میں قحط کی باضابطہ تصدیق کے بعد کہا ہے کہ اب صرف الفاظ نہیں بلکہ فوری عمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے عوام کو بچانے کے لیے فوری جنگ بندی اور بغیر کسی رکاوٹ کے انسانی امداد کی فراہمی ناگزیر ہے۔
اقوام متحدہ کے ڈپٹی ترجمان ڈینیلا گروس کے مطابق گوتریش نے کہا کہ جب ایسا لگتا ہے کہ غزہ کے زندہ جہنم کو بیان کرنے کے لیے مزید الفاظ باقی نہیں رہے، ایک نیا لفظ شامل ہوا ہے: قحط۔ ان کے بقول یہ کوئی معمّا نہیں بلکہ انسانوں کے اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی تباہی ہے، ایک اخلاقی ناکامی اور انسانیت کی شکست۔
گوتریش نے مزید کہا کہ لوگ بھوکے ہیں، بچے مر رہے ہیں اور جو قیادتیں عمل کرنے کی ذمہ دار ہیں وہ ناکام ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بطور قابض قوت بین الاقوامی قوانین کے مطابق خوراک اور طبی سامان فراہم کرنے کا پابند ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس المیے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور وقت کل نہیں بلکہ آج ہے۔ اب کسی بہانے کی گنجائش نہیں بچی۔ فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور وسیع پیمانے پر انسانی امداد تک رسائی لازمی ہے۔
ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کا دفتر برائے انسانی امور (OCHA) بھی بار بار متنبہ کر رہا ہے کہ عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ حملوں میں شدت آنے کے بعد غزہ کے اسپتالوں میں زخمیوں کی آمد بے قابو ہو گئی ہے۔ صرف گذشتہ رات جبالیہ اور دیگر علاقوں پر شدید بمباری کے بعد تقریباً ۹۰۰ افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
اقوام متحدہ نے فریقین کو یاد دہانی کرائی ہے کہ جنگی قوانین کے تحت عام شہریوں اور امدادی کارکنوں کا تحفظ لازمی ہے۔ متاثرہ افراد کو محفوظ ہجرت اور واپسی کے حق کی ضمانت دینا ہوگی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ کے نصف سے زائد اسپتال تباہی کے دہانے پر ہیں جبکہ جنوبی علاقے کے مراکز کئی گنا زائد بوجھ تلے کام کر رہے ہیں۔ اگر فوری اقدام نہ ہوا تو بچائی جا سکنے والی اموات میں اضافہ ہوگا۔
ادارہ آئی پی سی (IPC) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر جہاں پانچ لاکھ افراد بستے ہیں قحط میں داخل ہو چکا ہے اور اگلے چند ہفتوں میں یہی صورتحال دیر البلح اور خان یونس تک پھیل سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں بشمول ایف اے او، ڈبلیو ایف پی، یونیسف اور ڈبلیو ایچ او نے مشترکہ بیان میں کہا کہ قحط انسانی جانیں لے رہا ہے، خاص طور پر بچے شدید بھوک اور غذائی قلت کے نشانے پر ہیں۔ ان اداروں نے ایک بار پھر اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی اور امدادی راستے کھولے جائیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستانی وزارت خارجہ
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں: سینٹر فار ڈپلومیسی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی
نومبر
کینیڈا میں ایک بار پھر ایک اسکول کی عمارت سے بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت، دنیا بھر میں ہلچل
?️ 25 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک بار پھر ایک اسکول کی عمارت
جون
ٹیلی کام سیکٹر کو ہم نے کارٹیلائزیشن نہیں بننے دیا، پی ٹی اے
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)
اگست
عمران خان نے قوم کے خلاف سازش کی جس کی آڈیو آچکی ہے، وزیر اعظم
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران
اکتوبر
بریکس ممالک غیرقانونی اور بلاجواز تجارتی دباؤ کا شکار ہیں:برازیلی صدر
?️ 10 ستمبر 2025 بریکس ممالک غیرقانونی اور بلاجواز تجارتی دباؤ کا شکار ہیں:برازیلی صدر برازیل
ستمبر
نیتن یاہو بیمار؛ صیہونی حکام کی معاملے کو چھپانے کی کوشش
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: 73 سالہ نیتن یاہو کی صحت اور ان کے
جنوری
روس کے ساتھ تمام معاملات طے پا چکے ہیں جلد پہلا آرڈر دیں گے،مصدق ملک
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) روس کے ساتھ تیل درآمد کرنے کے تمام معاملات طے پا
اپریل
دہشتگردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں، قومی یکجہتی سے مقابلہ کریں گے۔ آرمی چیف
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا
مئی