🗓️
سچ خبریں: یوکرین کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے صوبہ خرسون کے قریب اپنی جگہوں سے فرار ہونے کا فیصلہ کرنے پر علاقائی دفاعی بریگیڈ کے 23 فوجیوں کو پھانسی دے دی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق روس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک عہدیدار نے یوکرین کی فوج کے ایک ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ اس ملک کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے اپنے 23 فوجیوں کو گرفتار کیا جو علاقائی دفاعی بریگیڈ میں خدمات انجام دے رہے تھے جس کے بعد اپنے عہدوں سے فرار ہونے پر صوبہ خرسون کے قریب پھانسی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ یوکرینیوں کو کیا سمجھتا ہے؟
روسی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے ساتھ بات چیت میں اس عہدیدار نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج کے باخبر ذرائع کے مطابق ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک کی فوج کی 123 ویں علاقائی دفاعی بریگیڈ کے 23 فوجیوں کو اپنے عہدے چھوڑنے کی کوشش کرنے پر 11 اگست کو پھانسی دی گئی۔
اس روسی اہلکار کے مطابق یوکرینی فوج کے ہیڈ کوارٹر نے اس جرم کو چھپانے کے لیے ان فوجیوں کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں ڈالنے کا فیصلہ کیا تاہم روسی سکیورٹی سروسز ان 10 فوجیوں کی شناخت کی معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں جنہیں پھانسی دی گئی۔
مزید پڑھیں: یوکرین کو باقی رہنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ سابق امریکی کرنل کا مشورہ
یاد رہے کہ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونیٹسک ریپبلک کے حکام نے پہلے اعلان کیا تھا کہ یوکرین کی فوج میں خدمات سے بھاگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے
🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ
ستمبر
جان کیری کا عراق پر امریکی حملے کے بارے میں اہم انکشاف
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ
جون
بائیڈن کی گریٹر اسرائیل کا خواب پورا کرنے کی ناکام کوشش
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کے خطہ کے دورے کا مقصد سعودی عرب
جولائی
المعمدانی ہسپتال کے جرم میں صہیونیوں کے اندازے مسترد
🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے المعمدانی اسپتال کے جرم
اکتوبر
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا.
🗓️ 10 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو
مئی
غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی تفصیلات
🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر ہونے والے بے
ستمبر
چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں،سینیٹر مشتاق احمد
🗓️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا
فروری
عمران خان نے ہندوستان کو خبردار کیا
🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: عمران خان نے قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل پر
دسمبر