سچ خبریں:مشہور امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ نیٹو یوکرین کے ساتھ منافقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے اور اس ملک کو ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
امریکی میگزین فارن پالیسی کی ویب ایڈیشن پر شائع ہونے والی ایک تجزیاتی رپورٹ میں یوکرین کے بارے میں نیٹو کی پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ اور نیٹو ، سنجیدہ مذاکرات اور نیٹو کی توسیع کا سلسلہ روکنے کے لیے روس کے منصفانہ اور معقول مطالبے کو تسلیم کرتے نیز اس کی سرحدوں کے قریب فوجی نقل و حرکت اور اسی طرح کے دوسرے اقدامات کے خاتمے کا رحجان ظاہر کرتے تو یوکرین جنگ شروع ہی نہ ہوتی۔
میگزین کے مطابق نیٹو کے لیے صرف امریکہ اور اپنی اسلحہ سازی کی صنعتیں اہم تھی جنہیں یوکرین جنگ سے بہت منافع حاصل ہوگا، فارن پالیسی کے مطابق روس کی سرحدوں پر عدم استحکام پیدا کرنا نیٹو کی پالیسی کا بنیادی مقصد ہے، امریکی میگزین کے تجزیہ نگار نے مزید لکھا ہے کہ ، امریکہ اور نیٹو صرف اپنی بالادستی اور کنٹرول چاہتے ہیں اور جو ملک بھی ان کے راستے میں آتا ہے وہ اسے خاک میں ملانے کی کوشش کرتے ہیں، نیز نیٹو نے حالیہ برسوں کے دوران یہ طریقہ کار بارہا استعمال کیا ہے۔