سچ خبریں:امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے حالیہ دنوں میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ روس 16 فروری کو یوکرائن پر حملہ کر دے گاجبکہ نہ صرف یہ کہ ماسکو کے خلاف یہ ہنگامہ خیز اور نفسیاتی جنگ کامیاب نہیں ہو سکی بلکہ روس نے یوکرائن کی سرحد کے قریب سے اپنی کچھ فوجیں واپس بلا لیں۔
گزشتہ چند مہینوں میں مغربی ممالک کے میڈیا اور حکام نے پندرہ اور سولہ فروری کو یوکرائن پر روس کے حملے کے آغاز کی تاریخ مقرر کی تھی، اس حد تک کہ یوکرائن کےصدر ولادیمیر زیلنسکی نے انھیں خبروں کا سہارہ لیتے ہوئے اس دن کو "قومی اتحاد کا دن” قرار دیاجبکہ اس طرح کی خبروں کے جھوٹ ہونےنے روسی حکام کی طرف سے ایک طنزیہ ردعمل کو جنم دیاہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے 17 فروری کو اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھاکہ بعض مغربی میڈیا نے 15 فروری کو یوکرائن پر روس کے حملے کا دن قرار دیا تھا،اس دن کو تاریخ میں جنگی پروپیگنڈے کی شکست کا دن کہا جاتا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ بلومبرگ نیوز چینل نے دعویٰ کیا کہ روس 15 فروری کو یوکرائن پر حملہ کر دے گا،انھوں نے امریکی میڈیا کو مزاحیہ اور ستم ظریفی سے توبہ کرنے کے لیے دو گھنٹے کا وقت دیا۔