?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ یوکرائن کی حکومت اپنی خارجہ پالیسیوں کی مخالفت کرنے والوں پر جبر کرنے کی وجہ سے جمہوری حکومتوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکتی۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے خصوصی ایلچی ہیثم ابو سعید کا کہنا ہے کہ یوکرائنی حکام اپنی خارجہ پالیسیوں کی مخالفت کرنے والوں کےخلاف جبر کی وجہ سے جمہوری حکومتوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوں گے،واضح رہے کہ یوکرائن میں روسی فوجی آپریشن کے ساتویں دن کی صورتحال کے بارے میں ابو سعید نے کہاکہ روس یا کسی دوسرے ملک نے اس سے قبل انسانی حقوق کی کونسل کو رپورٹ پیش نہیں کی جس میں مشرقی ڈونباس میں یوکرائنی حکومت کی جانب سےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت کا اشارہ دیا گیاہو۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ بالکل واضح ہے کہ یوکرائن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شکایت کرنے والے فریقین کی درخواست میں ایک قسم کا ابہام ہے کیونکہ یوکرائن کی حکومت خود انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے خصوصی ایلچی نے کہاکہ یوکرائن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں آج اور کل کی بات نہیں ہیں، بلکہ اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں 2014 میں شروع ہوئی تھیں، اسی لیے یوکرین کی حکومت اس فہرست میں شامل نہیں ہے،انھوں نے مزید کہا کہ ہمارےپاس یوکرائنی عوام کے ساتھ معاملات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعدد ثبوت موجود ہیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، نگران وزیر خارجہ
?️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا
اکتوبر
مبینہ آڈیو لیک کیس کی سماعت، سرکاری افسران کی عدم پیشی پر عدالت برہم
?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف
فروری
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ تشدد جاری، درجنوں افراد زخمی ہوگئے
?️ 9 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے
مئی
ہمیں جنگ بندی کے عمل میں دشمن کی خیانت سے ہوشیار رہنا چاہیے: لبنانی نمائندہ
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاملے سے
نومبر
بحیرہ اسود سے یوکرین کے ٹھکانوں پر روس نے کیلیبر میزائل داغے
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: میڈیا نے پیر کے روز بحیرہ اسود سے یوکرین
ستمبر
صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الحوثی کا اظہار خیال
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے رسول پاک کی
ستمبر
مصنوعی بل صدر مملکت نے چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق بل واپس بھیج دیا
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس آف
اپریل
کتنے اسرائیلی شہری قابض کابینہ اور فوج پر اعتماد کرتے ہیں؟
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: ایک چوتھائی اسرائیلیوں کو قابض حکومت کی کابینہ اور فوج
فروری