?️
یورپی مشترکہ جنگی طیارے کا منصوبہ بحران کا شکار
یورپی ممالک کے درمیان جدید جنگی طیارے بنانے کا مشترکہ منصوبہ، جسے "ایف سی اے ایس” (FCAS) کہا جاتا ہے، شدید اختلافات کے باعث خطرے میں پڑ گیا ہے۔ فرانس، جرمنی اور اسپین کے درمیان اس منصوبے کی قیادت اور شیئرز کی تقسیم پر جاری تناؤ مستقبل میں اس منصوبے کی ممکنہ ناکامی کا اشارہ دے رہا ہے۔
جرمن جریدے دی سایت کے مطابق، فرانس کی بڑی ہوابازی کمپنی داسو ایوی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر شراکت دار ممالک نے واضح قیادت اور بہتر تنظیمی ڈھانچے پر اتفاق نہ کیا تو یہ منصوبہ ناکام ہو سکتا ہے۔
داسو کے سی ای او، اریک تراپیه نے کمپنی کی سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "فیصلہ سازی میں تاخیر اور شراکت داروں میں ہم آہنگی کی کمی منصوبے کو شدید متاثر کر رہی ہے”۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ معاملہ صرف کسی پارٹی کے الگ ہونے کا نہیں بلکہ اس بات کا ہے کہ آیا ہم آگے بڑھیں یا نہیں”۔
اریک تراپیه نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی کہ داسو ایوی ایشن منصوبے پر 80 فیصد کنٹرول چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔ تاہم اطلاعات کے مطابق، اسپین اور جرمنی، فرانسیسی کمپنی کی اس حد تک بالادستی کے خلاف ہیں، جس کی وجہ سے تنازعہ گہرا ہو رہا ہے۔
یہ اختلافات بدھ کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون اور جرمن چانسلر فریڈرک مرتز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی زیر بحث آئیں گے۔ اگرچہ اس ملاقات کا مقصد رواں سال خزاں میں ہونے والے فرانکو-جرمن وزارتی اجلاس کی تیاری ہے، تاہم دفاعی صنعت میں دونوں ممالک کے تعاون پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
FCAS منصوبے کے تحت یورپ 2040 تک ایک نیا نسل کا لڑاکا طیارہ تیار کرنا چاہتا ہے جو جرمنی کے یوروفائٹر اور فرانس کے رافال طیاروں کا متبادل ہوگا۔ اس منصوبے کا مقصد یورپی دفاعی صنعت کو امریکی انحصار سے نکالنا اور نیٹو کے اندر یورپی خودمختاری کو فروغ دینا ہے۔
فرانس، جرمنی اور اسپین اس منصوبے میں برابری کی بنیاد پر شریک ہیں۔ داسو ایوی ایشن (فرانس)، ایئربس (جرمنی) اور ایندرا (اسپین) تینوں کمپنیاں منصوبے کی قیادت کر رہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی یورپی مشترکہ دفاعی منصوبے اکثر تخمینہ شدہ وقت اور بجٹ سے زیادہ طویل اور مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔ FCAS بھی اسی طرح کے خطرات سے دوچار ہے، خصوصاً جب تک شراکت دار ممالک قیادت اور ورک شیئرنگ پر متفق نہیں ہو جاتے۔


مشہور خبریں۔
کرینہ کپور سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب
?️ 14 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ سُپر اسٹار کرینہ کپور سوشل میڈیا پر
جولائی
پاکستانی فوجی سربرہ کا ایران کے بارے میں بیان
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: پاکستانی فوج کے کمانڈر نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ
اگست
یوکرین کے لئے بھیجے گئے ہتھیار کہاں گئے؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل کے دفتر کی ایک رپورٹ سے پتہ
جولائی
غزہ کی جنگ کا اصلی مقصد کون ہے؟ UNRWAکی رپورٹ
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: UNRWA نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ
مارچ
صہیونی میڈیا کا سارا نیتن یاہو کی خفیہ فوج کے بارے میں انکشاف
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: عدالتی اصلاحات کے نتیجے میں فوج کے اندر انتہائی پولرائزیشن
دسمبر
You Need to Read This Before Getting Lash Extensions
?️ 24 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
وزیر داخلہ کے بیان پر فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نومبر
اکتوبر
سعودی امریکی تنازعات میں اضافے کے بعد اسلام آباد کی ریاض کی حمایت
?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی امریکی تنازعات میں اضافے کے بعد اسلام
اکتوبر