سچ خبریں:یمن کے مقامی ذرائع نے اس ملک کے جزیرہ سقطری میں لڑاکا اور جاسوس طیاروں کے لیے ہیلی پیڈ بنانے کے لیے اسرائیلی انجینئرز اور پائلٹوں کی اس جزیرے میں آمد کی اطلاع دی۔
یمن کے سقطری جزیرے کے مقامی ذرائع نے اس جزیرے کے جنوب میں واقع نوجد کے علاقے میں فوجی ہیلی پیڈ کی توسیع کے لیے متحدہ عرب امارات سے ساز و سامان کی کھیپ کی آمد کا اعلان کیا، ان ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق، اماراتی خلیفہ کمپنی سے وابستہ اسرائیلیوں سمیت غیر ملکی انجینئرز اور پائلٹ، جاسوسی اور حملہ آور ہیلی کاپٹروں کے لیے خصوصی ہیلی پیڈ بنانے کے لیے جزیرہ سقطری میں داخل ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی رپورٹس میں اسرائیلی حکومت اور سعودی اتحادی ممالک کے درمیان مڈل ایسٹ ایئر ڈیفنس کولیشن کے نام سے ایک علاقائی فضائی دفاع بنانے کے لیے بات چیت کا اشارہ دیا گیا تھا، درایں اثنا صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے 20 جون کو دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک علاقائی فضائی دفاع تشکیل دے رہے ہیں جسے مشرق وسطی فضائی دفاعی اتحاد کہا جائے گا۔
واضح رہےکہ یمنی ذرائع نے گزشتہ ماہ اپریل میں بھی اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کے ساتھ مل کر یمن کے جنوب میں واقع سقطری جزیرہ کے علاقے عبد الکری پر ایک ہیلی پیڈ لانچ کیا ہے۔