🗓️
سچ خبریں:یمن کے صوبہ صنعا پر سعودی اتحاد کی جانب سے کی جانی والی وحشیانہ کے نتیجہ میں 12 افراد شہید اور11 زخمی ہوئے۔
جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے پیر کی شام کو صوبے صنعاء کے ’معین‘ قصبے کے ’اللیبی‘ محلے پر بمباری کی جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 12 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، اس حملے سے تباہ مکانات کے ملبوں سے ممکنہ جانی نقصان کی تلاش جاری تھی اور حملے جاری رہنے کی وجہہ سے امدادی کاموں میں بڑی دشواری پیش آرہی تھی۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے اس سے پہلے شہر صنعا کے ’ازال‘ اسپتال اور ’21 ستمبر‘ پارک کے آس پاس حملے کئے تھے۔
یہ حملے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ اس سے پہلے پیر کو دوپہر کے وقت یمنی فورسز نے متحدہ عرب امارات پر میزائیل اور ڈرون سے کارروائی کی جس میں کم سے کم 3 افراد مارے گئے اور 6 زخمی ہوئے۔
یمنی فورسز نے یہ کارروائی ملک پر متحدہ عرب امارات کے تیز ہوتے حملوں کے جواب میں کی تھی۔ یو اے ای نے تکفیری اور داعشی عناصر پر مشتمل اپنے کرایے کے فوجیوں کو یمن کے صوبے شبوہ روانہ کیا ہے۔
سعودی عرب امریکہ، یو اے ای اور کئی دوسرے ملکوں کی حمایت سے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے،اس کے علاوہ اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمنی عوام کو اشياء خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو لوٹنے والے فلسطینیوں کو درپیش مشکلات
🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطین کے حکومتی اطلاعاتی دفتر کے سربراہ سلامہ معروف نے خبردار
جنوری
بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے صارفین پریشان
🗓️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے
فروری
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 جوان شہید
🗓️ 1 جون 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک-ایران بارڈر کے قریب
جون
ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر ریلیزکرنے کا حکم جاری کر دیا
🗓️ 27 جنوری 2021ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر
جنوری
دوسری شادی کا فیصلہ مشکل ترین لیکن آسان تھا، ماہرہ خان
🗓️ 4 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے
اکتوبر
پنجاب میں منتخب ارکان کے گھروں پر کریک ڈاﺅن قابلِ مذمت ہے، بیرسٹر سیف
🗓️ 10 جون 2024پشاور(سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے
جون
2025 تک امریکی جمہوریت گر نے کا خطرہ
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: سی ان.ان ایک رپورٹ میں یہ امریکی جمہوریت کے زوال
جنوری
وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک قرار دیا
🗓️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فورسز کی
ستمبر