یمن جنگ کے بارے میں امریکہ کا بیان

یمن

?️

سچ خبریں:امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ یمن میں جنگ کا خاتمہ ہو جو یمنی قوم کے درمیان سب سے بڑا انسانی بحران بنا ہوا ہے جس میں لاکھوں افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
القدس العربی اخبار نے یمن میں امریکی سفیر کے حوالے سے سے نقل کیا گیا ہے کہ صوبہ معارب پر انصار اللہ فورسز کے رہائشی علاقوں پر میزائل حملے کی امریکہ نے مذمت کی ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو عام شہری ہلاک ہوگئے! انہوں نے مزید کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ یمن میں جنگ ختم ہو اور یمنی عوام کو ضروری مدد فراہم کی جائے۔

یمن میں تعینات امریکی سفیر نے یہ بھی کہا ہے کہ انصاراللہ کو جنگ بندی پر راضی ہونا چاہئے اور مذاکرات کرنے چاہیے،واضح رہے کہ اس سے قبل یمنی انصار اللہ تحریک کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے زور دے کر کہاتھاکہ یمن میں امن کے بارے میں امریکی عہدیداروں کے بیانات صرف میڈیا کے تک محدودہیں ، ہم نے انھیں عملی جامہ پہنانے کے لئے کوئی عملی میدان کچھ نہیں دیکھا ہے۔

واضح رہے کہ اس ملک کے شمال میں واقع صوبہ معارب مستعفی یمنی حکومت کا آخری ٹھکانہ ہے،واضح رہے کہ امریکہ ایک طرف سے یمن میں جاری جنگ کے خاتمہ کے باتیں کر رہا ہے کہ اور دوسری طرف اس ملک کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک کی مکمل طور پر حمایت بھی کر رہا ہے ، انھیں اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے اور فوجی تربیت بھی دے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ یمنی عوام اپنے ملک کے خلاف ہونے والی جارحیت میں امریکہ کو برابر کا شریک سمجھتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

کویت کے ولی عہد کا لبنان کے صدر کے نام تحریری پیغام

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:  کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر المحمد الصباح نے لبنان کے

افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ نہ کھولنے پر حکمت یار کی تنقید

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:   افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے

مقبوضہ کشمیر : نریندر مودی کے دورے سے قبل مزیدسخت پابندیاں عائد

?️ 5 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے

جویریہ عباسی نے نئی زندگی کا آغاز کردیا

?️ 6 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ جویریہ عباسی کی جانب سے نئی زندگی

مانسہرہ میں 5 مکانات تباہ، 14 افراد جاں بحق

?️ 12 ستمبر 2021پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں قدرتی آفت نے نظام

یمن کی انصار اللہ تحریک کے خلاف میڈیا حملے سعودی اتحاد کے ایجنڈے میں

?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:سعودی اتحاد نے بھاری قیمت ادا کر کےیمن میں انصار اللہ

صیہونی مزدور یونین کا نیتن یاہو سے مطالبہ

?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی ورکرز یونین کے سربراہ نے 7 اکتوبر کے آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے