?️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یہ کہتے ہوئے کہ یمنی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی کوشش کی ضرورت ہے، امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ایک کانفرانس کا انعقاد کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات ، امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مشترکہ کانفرانس کی ہے جس میں اس نے خاص طور پر یمنی فورسز کی طرف سے ڈرونز کے استعمال میں اضافے سے خبردار کیا ہےاور دلیل دی ہے کہ ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مربوط بین الاقوامی کوشش کی ضرورت ہے۔
یہ بات متحدہ عرب امارات کے مصنوعی ذہانت کے وزیر عمر سلطان العلماء نے اتوار کو ایک خصوصی کانفرنس کے دوران کہی، "Unmanned Systems” کے عنوان سے یہ کانفرنس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوئی۔
الخلیج آن لائن کے مطابق اس کانفرنس میں امریکہ، فرانس اور برطانیہ سمیت متعدد عرب اور مغربی ممالک کی فوجوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اس کانفرنس کا مقصد ڈرونز کی ترقی ، اپ گریڈ اور ان کے خطرات سے نمٹنے کے طریقوں کا مطالعہ کرنا تھا۔
عمر سلطان العلماء نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج، پہلے سے کہیں زیادہ، ہم اپنی قوم کی حفاظت کی اہمیت سے واقف ہیں، اس لحاظ سے کہ یہ ٹیکنالوجیز ایسے اوزار ہیں جنہیں ہم استعمال کر سکتے ہیں لیکن انہیں اپنے خلاف استعمال ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے،انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم بہت سستے ہو گئے ہیں اور ان تک پہلے سے زیادہ رسائی حاصل کی جا سکتی ہے،یہ رسائی سسٹم کو ان لوگوں کے ہاتھ میں جانے کی اجازت دیتی ہے جن پر ہم کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ہم سے متحد ہونے اور مل کر کام کرنے کا تقاضا کرتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ایک ڈھال بنا سکتے ہیں جو [ہمیں] ان نظاموں کے استعمال کے خطرات سے محفوظ رکھے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور سعودی کا مشترکہ بیان؛ تیل کے بدلے ریاض کو فوجی تعاون
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی جدہ کے دورے کے دوران
جولائی
دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں، صائمہ قریشی
?️ 9 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کے دوسری شادی کے حق
فروری
سوڈانی عوام کی حالت زار
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: غذائی سلامتی کی نگراں تنظیم نے سوڈانی عوام کی صورتحال
اگست
شہباز شریف سے مذاکرات ہوئے تو پوچھوں گا کب اقتدار واپس کرو گے؟ محمود اچکزئی
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن
جولائی
ناجا پولیس کے سربراہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: ایرانی وفد کے چیئرمین اور اراکین مقامی وقت کے مطابق
دسمبر
فلسطینی بہت نڈر ہیں: صیہونی رپورٹر
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:ایک صیہونی صحافی جو جنین کیمپ میں صیہونی حکومت کے فوجی
اپریل
ہل: وینزویلا کے ساتھ امریکی جنگ بہت بڑے خطرات لائے گی
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: دی ہل میگزین نے ایک نوٹ میں کولمبیا اور برازیل
اکتوبر
صیہونیوں کا شام کے خلاف اعلان جنگ
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے چیئرمین ہرتسی ہالیوی نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر