سچ خبریں:خبر رساں ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے شمال مشرقی یمن میں سعودی اتحادی افواج کو شکست دے کر نئی پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی عرب کی سرحد سے متصل شمال مشرقی یمن کےالیتمہ سرحدی علاقےمیں نئی پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،المیادین کےنامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ صنعا کی فورسز نے صوبہ الجوف کے شہر خب الشعف کے صدر مقام الیتمہ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ کارروائی یمنی ذرائع کی اطلاع کی اس رپورٹ بعد کی گئی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے جنوبی سعودی عرب کےجیزان کے علاقے میں پیش قدمی کی ہے، اس کارروائی میں سعودی اتحادی فوج کا ایک عہدہ دار ہلاک اور 30 دیگر سوڈانی کرائے کے فوجی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ المیادین نے گذشتہ ہفتے اطلاع دی تھی کہ صنعا کی فوج نے یمن کے صوبہ الجوف میں قشعان اور وادی سلبہ پہاڑوں پر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں، یمنی فوج نے حالیہ ہفتوں کے دوران شہر مأرب (وسطی یمن) کے اطراف میں مستعفی یمنی حکومت کی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے درمیان ان پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
واضح رہے کہ صنعا کے مشرق میں واقع اہم صوبے مأرب کی آزادی کی جنگ گزشتہ سال شروع ہوئی تھی اوراب تک اس کے بیشتر علاقے اور شہر صنعا کی فورسز کے کنٹرول میں آچکے ہیں۔