🗓️
سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اس ملک کے تینوں صوبوں کے مابین کلیدی علاقوں میں منتقل ہوگئیں اور جنوبی مأرب میں حملہ آور اتحادی فوج کے آخری اڈے کو اپنے کنٹرول میں کرلیا۔
یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں صوبہ صنعا ، شبواہ اور مأرب (جنوبی اورتقریبا وسطی یمن میں) صوبوں کے مابین ان علاقوں میں آگے بڑھ رہی ہیں۔
درایں اثنا البیضا صوبے کے مقامی ذرائع نے وکالہ الصحافہ الیمنیہ کو بتایا کہ صنعا فورسز نے مشرقی البیضا صوبہ میں اتحادیوں کے ٹھکانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کاروائی کا آغاز کیا ، اس دوران وہ شبوہ اور مأرب کے متعدد اسٹریٹجک ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ دونوں اطراف کے مابین شدید لڑائی کے بعد صنعا افواج مأرب کے جنوب میں واقع شہر نعمان میں اتحادی افواج کا آخری مضبوط قلعہ ، الفقرا (جبل الفقرا) پہاڑوں کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں، رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ تاہم البیضا اور شبوہ صوبوں کے درمیان سرحدی علاقوں میں لڑائی میںصنعا فورسز صوبہ شبوہ میں بیحان اور العین شہروں میں واقع ناطع محاذکے نئے اسٹریٹجک اڈوں کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہوگئیں۔
ذرائع نے زور دے کر کہا کہ صنعا فورسز ہبتہ چوراہے ، صباغ چوراہے اور الشبکہ اسٹریٹجک اڈہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب رہی، انہوں نے مزید کہا کہ جارحیت پسند اتحاد کی فوجیں شبوہ کے شہر عتیق کی طرف بیحان کے محور پر پیچھے ہٹ گئیں۔
واضح رہے کہ یہ کاروائی حالیہ دنوں میں صنعا فورسز کی جانب سے صوبہ البیضا کے مشرق میں واقع ناطق ، قرحی، الغلیلہ اور عقبہ ملح کے اسٹریٹجک علاقوں کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد سامنے آئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وسطی یمن میں البیضا فرنٹ میں یمنی فوج کی نئی حکمت عملی نے مستعفی حکومت سے وابستہ افواج کو چنے چبوادیے نیز ان کے متعدد اہلکار ہلاک بھی کیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 1 دہشتگرد ہلاک کر دیا
🗓️ 11 ستمبر 2021وزیرستان (سچ خبریں) شمالی وزیرستان حسو خیل میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن
ستمبر
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
🗓️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ10لاکھ ڈوز لے کر
جون
بغداد میں برطانوی سفارت خانے میں دھماکہ
🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں: عراقی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ
اگست
یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری جنگ عظیم کا خطرہ: ماسکو
🗓️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں: روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدودف نے
اکتوبر
2025 تک امریکی جمہوریت گر نے کا خطرہ
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: سی ان.ان ایک رپورٹ میں یہ امریکی جمہوریت کے زوال
جنوری
توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان، بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد
🗓️ 30 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان اور
ستمبر
بائیڈن کے بڑھاپے سے یورپی رہنما حیران
🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
جولائی
سعودی عرب کا حیرت انگیز فوجی بجٹ
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دنیا کی فوج کی
جولائی