?️
سچ خبریں:یمن کے خلاف برسوں سے جارحیت کے ملوث متحدہ عرب امارات کے خلاف یمنی فوج کے حملوں کے بعد تیل منڈی میں ہلچل مچ گئی اور خام تیل کی قیمتیں گذشتہ سات سال میں سب سے زیادہ ہوگئیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے خلاف یمنی فوج کے حملوں کے بعد منگل کے روز برینٹ کچے تیل کی قیمت بڑھ کر 88.13 ڈالر فی بیرل ہو گئی اور یواس ویسٹ ٹیکزس انٹرمیڈیئیٹ کچے تیل کی قمیت 85.74 ڈالر فی بیرل پہونچ گئی جو سنہ 2014 کے بعد سے اب تک کی سب سے اونچی قیمت ہے۔
یمن پر جارح سعودی اتحاد کی مسلط کردہ جنگ میں متحدہ عرب امارات کی جارحیتوں کے جواب میں، یمنی فورسز کی کارروائی سے، تینل سپلائی کے سلسلے میں پیدا ہوئی تشویش نے یہ حالات پیدا کر دئے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق رسک کا جائزہ لگانے والی کمپنی Verisk Maplecroft کے عہدیدار توربجارن سولویٹ Torbjorn Soltvedt نے کہاکہ ایندھن کے ٹرکوں اور ذخیرہ کو پہونچنے والے نقصان کی رپورٹ سے تیل کے بازار پر نظر رکھنے والوں کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ یمنی فورسز نے ملکی عوام کے خلاف گزشتہ سات برسوں سے جاری متحدہ عرب امارات کی بہیمانہ جارحیت کے جواب میں اپنے میزائل اور ڈرون طیاروں کی مدد سے یو اے ای کے ابو ظہبی اور دبئی ایرپورٹوں کے علاوہ، آئل رفائنسی سمیت کئی حساس مراکز کو نشانہ بنایا جس سے ایک طرف جہاں اماراتی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے، وہیں تیل کی منڈی میں بھی تلاطم کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
یمنی حکام نے طوفانِ یمن نامی آپریشن کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے بارہا جارح ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمنی عوام کے خلاف جارحیت سے باز آجائیں، ورنہ انہیں سخت قیمت چکانی پڑے گی۔
یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی البخیتی نے بھی گزشتہ روز واشگاف لفظوں میں خبردار کیا کہ پیر کے روز عرب امارات میں ہونے والا آپریشن ملکی دفاع کے باب میں ایک نئی شروعات ہے۔


مشہور خبریں۔
نواتیم ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ؛ صہیونی دفاعی نظام کی ناکامی
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر بیلسٹک
اپریل
روس کی متعدد امریکیوں پر پابندی
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:روس نے ہالی ووڈ اداکاروں سمیت متعدد امریکی شخصیتوں پر پابندی
ستمبر
امریکی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ اور امریکہ میں احتجاج کی نئی لہر کا آغاز
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن جنوری 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے
جون
عالیہ بھٹ ہمیشہ فلم میں اداکاری نہیں کریں گی
?️ 13 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے اگلے 10
فروری
اوکیناوا، جاپان میں امریکہ مخالف مظاہرے
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ کی جاپان میں واپسی کی 50ویں سالگرہ کے موقع
مئی
اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا الجھن میں کیوں ڈال دیتا ہے؟
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی مشہور اور نواجوان اداکارہ نے لکھا ہے کہ
مارچ
غزہ میں عورتوں اور بچوں کو قتل کا سلسلہ جاری
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسامہ حمدان نے اس بات
نومبر
ہم نے مذاکرات میں صیہونی منصوبوں کو مسلط نہیں ہونے دیا: حماس
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ میں جاری
جولائی