ہیٹی میں 17 امریکی راہب اور ان کےاہلخانہ اغوا

ہیٹی

🗓️

سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ہیٹی کے دارالحکومت میں 17 امریکی راہبوں اور ان کے خاندان کے افراد کے اغوا کی خبر دی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں 17 امریکی عیسائی مشنریوں اور ان کے خاندانوں کے جرائم پیشہ گروہوں کے ہاتھوں اغوا کیے جانےکی اطلاع دی،یادرہے کہ یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب امریکی شہری بس کے ذریعے یتیم خانے سے جا رہے تھے۔

ہیٹی میں امریکی سفارت خانے نے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کا جواب نہیں دیا ، تاہم محکمہ خارجہ کی ترجمان جینیفر ویاؤ نے کہا کہ معاملہ زیر تفتیش ہے،واضح رہے کہ ہیٹی کو امریکی براعظم کا غریب ترین ملک سمجھا جاتا ہے ۔

اس ملک کی معاشی صورتحال جولائی 2021 میں یہاں کے صدر جوئنل موائس کے قتل اور اگست کے زلزلے کے نتیجے میں بگڑ گئی ہے جس میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے،اس کے بعد یہ یہاں کی معاشی حالت سخت بگڑ چکی ہے ، جس کی وجہ سےاس ملک سے لوگوں کی امریکہ میں نقل مکانی میں اضافہ ہواہے ، جس کا بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے سرد استقبال اور انہیں ان کے آبائی ملک کے حوالے کرنے کے فیصلےکی صورت میں ملا۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ میں اسرائیل کی پیش قدمی کی حقیقت

🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: فایز الدویری نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے ایک

موڈرنا ویکسین کن لوگوں کو لگائی جائے گی

🗓️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا

مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی

🗓️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) انتخابی اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے

یمنی عوام طوفان القدس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمن کے عوام نے اس ملک کے مختلف شہروں اور

عمران خان نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہیں بنا تو چوتھی ملاقات نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر

🗓️ 20 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے

امریکہ کا شام کے شہر عین العرب میں ایک نیا اڈہ بنا نے کا ارادہ

🗓️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف کے نام سے مشہور

مغربی ملک میں گھریلو تشدد؛پورا مغربی سماج خاموش تماشائی

🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:سویڈن میں گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی تعداد

پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس: الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر

🗓️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے