سچ خبریں:امریکہ نے 76 سال قبل سب سے پہلے ایٹم بم کو انسانیت کے خلاف استعمال کیا جس کے نتیجہ میں جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی میں دو ایٹم بم گرائے جانے کی وجہ سے کم از کم 210000 افراد ہلاک ہوئے۔
جاپان کے شہر ہیروشیما نے جمعہ 6 اگست کواس ملک پر امریکی ایٹم بم گرانےکی 76 ویں سالگرہ منائی،6 اگست 1945 کو امریکہ نے دنیا کا پہلا ایٹم بم ہیروشیما پر گرایا ، جس سےپورا شہر تباہ ہوگیا جبکہ 140000 افراد ہلاک ہوئے،اس کے صرف تین دن بعد امریکہ نے ناگاساکی شہر پر دوسرا بم گرایا جس سے مزید 70000 افراد ہلاک ہوئے۔
یادرہے کہ ہیروشیما شہر میں گرایا جانے والا ایٹم بم 15000 ٹن گولہ بارود کے برابر تھاجبکہ بمباری کے وقت زمین کا درجہ حرارت 4000 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور ہیروشیما اور ناگاساکی شہروں پر تابکار بارش ہوئی۔
واضح رہے کہ دونوں شہروں کے ایٹم بم سے بچنے والے بھی افرادبھی ناخوش تھے اس لیے کہ ان میں سے اکثر تھائی رائڈ، بریسٹ اور دیگر کینسر میں مبتلا ہوچکے تھےلیکن پھر بھی امریکہ نے اتنے بڑے انسانیت سوز جرم پر آج تک معافی نہیں مانگی۔