ہندوستان میں صیہونی سفارتخانہ کے قریب دھماکہ؛جیش الہند نے ذمہ داری قبول کر لی

ہندوستان میں صیہونی سفارتخانہ کے قریب دھماکہ؛جیش الہند نے ذمہ داری قبول کر لی

?️

سچ خبریں:یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مقامی بھارتی میڈیا نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ جیش الہند گروپ نے اپنے ٹیلیگرام اکاؤنٹ کے ذریعےنئی دہلی میں واقع صیہونی سفارتخانہ کے قریب بم دھماکےکرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس کے بارے میں فخر سے بات کی ہے،در ایں اثنا آج ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب گبی اشکنازی کوے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرکے اسرائیلی سفارتخانے اور سفارت کاروں کی مکمل حفاظت کی یقین دہانی کروائی،ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوال نے بھی اپنے صہیونی ہم منصب میر بن شبات سے ٹیلیفون پر بات کی جنہوں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بم دھماکے کی تحقیقات کے بارے میں خبر پہنچا دی۔

نیتن یاہو نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو بتایا کہ ہمیں مکمل اعتماد ہے کہ بھارتی حکام اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے اوراس ملک میں اسرائیلیوں اور یہودیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے،انھوں نے مزید کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شیطانی حرکت کا مقصد جذبات کو بھڑکانا تھا ،اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے پہلے ردعمل میں جمعہ کی شام ایک بیان میں کہاکہ بھارتی حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اسرائیل میں متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔” "محکمہ خارجہ کو تفتیش کی صورتحال سے مستقل طور پر آگاہ کیا جارہا ہے اور جائے وقوع پر موجود عہدیدار ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کے لئےلازمی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔

نئی دہلی پولیس کے ترجمان نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ یہ دھماکہ ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے ہوا جس نے جائے وقوع پر کھڑی تین کاروں کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا،یروشلم پوسٹ نے صہیونی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی تھی،اسپوتنک نیوز ایجنسی نے جمعہ کی شام کو اطلاع دی ہے یہ دھماکہ اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فٹ پاتھ پر ایک گملے میں نصب کیا گیا تھا اور ہندوستانی پولیس اس وقت عمارت کے چاروں طرف تلاشی لے رہی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، وزیر داخلہ

?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے

یمن کو سعودی صیہونی مشترکہ سازشوں کا سامنا

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے ملک

حماس کی نیتن یاہو کی ملاقاتوں تک رسائی 

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 نے آج رات بنیامین نیتن

 سعودی عرب کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں: وائٹ ہاؤس

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں ریاض کو

 نسلہ ٹاور کو  ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم جاری

?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکو  ایک ہفتے کے اندر

الجولانی کا روس سے بشار الاسد کو حوالے کرنے کا مطالبہ 

?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی نیوز چینل العربیہ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے

کیا حماس کے خلاف اسرائیل کی مکمل فتح ممکن ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے

صیہونی ضبط شدہ جہاز کے بارے میں کب بات کرؤ؟ انصاراللہ کا پیغام

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے بحیرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے