?️
سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے منگل کے روز اپنے پہلے دن کہا کہ امریکہ میں عالمی برادری کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کا صلاحیت پائی جاتی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بدھ کی شام کہا کہ انہوں نے بیرون ملک امریکی سفارت کاروں اور فوجیوں کو مایوس نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن جلد سے جلد کورونا کے لئے حل تلاش کرنے کے لئے پرعزم ہیں ،امریکی خارجہ سکریٹری نے محکمہ خارجہ کی عمارت میں داخل ہوتے ہی کہا کہ عالمی برادری اپنے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے امریکی طاقت کی نگرانی کر رہی ہے، بلنکن نے مزید کہا کہ امریکی طاقت دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے بالاتر ہےاور ہم میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ عالمی برادری کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو حل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دشمن کے خطرات، سلامتی اور صحت کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے، انہوں نے گذشتہ روز سینیٹ کو بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر ایران ایٹی معاہدے پر واپس آجاتا ہے تو ہم بھی معاہدے میں واپس آجائیں گے ، انہوں نے گذشتہ روز سینیٹ کو بتایا یہ اقدام ہم اپنےاتحادیوں کے ساتھ مل کرانجام دیں گے ، جو ایک بار پھر ہمارے ساتھ منسلک ہوجائیں گے نیز ہم ایک طویل اور مضبوط معاہدے کے لیےاسے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کریں گے اور دیگر امور خصوصا میزائل کا مسئلہ اور ایران کی غیر مستحکم کرنے والی سرگرمیوں کو حل کریں گے۔
یادرہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں کام کرنے والی سابقہ امریکی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدہ کو چھوڑنے کے بعد ایران کے خلاف پابندیوں کا دوبارہ عمل شروع کریا اور جنرل قاسم سلیمانی کے قتل سمیت ایران کے خلاف اشتعال انگیز پالیسیوں کا سہارا لیا۔
یادرہے کہ ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے سے دستبرداری کرنے کے بعدزیادہ سے زیادہ دباؤ مہم کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا وعدہ کیا تھا تاکہ ایران کو بہتر معاہدے تک پہنچنے” کے لئے مذاکرات کی میز پر آنے پر راضی کیا جائےتاہم ٹرمپ کی چار سالہ صدارت ختم ہوگئی لیکن وہ اس مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
مشہور خبریں۔
قطری نوجوانوں نے صیہونی کمپنی کے بائیکاٹ کا کیا مطالبہ
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: مرکزاطلاعات فلسطین نے ٹویٹ کیا کہ ہم اس تعاون کی مخالفت
نومبر
فرخ حبیب کا منی بجٹ سے متعلق اہم بیان
?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
دسمبر
غزہ سے لبنان تک صیہونیوں کی غلط فہمی
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی غلط فہمی کو دورکرتے ہوئے
اگست
گیس اسٹیشنوں پر سائبر حملے کے پیچھے صیہونی حکومت اور امریکہ کا ہاتھ : ایران
?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: سردار غلام رضا جلالی نے ٹی وی پروگرام نیگاہ یک میں
اکتوبر
اُشنا شاہ نے ملالہ کے بیان پر ردّعمل دینے سے انکار کر دیا
?️ 6 جون 2021کراچی (سچ خبریں) سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند
جون
پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کو ‘ناکافی سیکیورٹی’ کی فراہمی پر اظہار تشویش
?️ 3 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے عمران خان کو فراہم
ستمبر
نیتن یاہو کا دفتر ۴ خطرناک کیسز میں ملوث؛اسرائیلی میڈیا کا انکشاف
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اس ریاست کے
نومبر
موساد چیف کی لیک ہونے والی معلومات کی تصدیق
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ موساد چیف کے قریبی ذرائع
مارچ