?️
سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر محمد علی الحوثی کا کہنا ہے کہ یمن کے عوام کو لگنے والی ہر گولی، راکٹ اور بم امریکی ہے، امریکہ شیطان اور دشمن ہے جو ہمارا دشمن رہے گا۔
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ ہر گولی، راکٹ اور بم جو یمنی عوام پر گرتا ہے وہ امریکی ہے، امریکہ شیطان اور دشمن ہےجوہمیشہ ہمارا دشمن رہے گا، انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ ہمارا اور فلسطینیوں کا دشمن ہے، یہ امریکہ ہے جس نے ہمارے ملک پر حملہ کیا ہے، امریکہ یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کی بنیاد میں پہلا پارٹنر ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کا مقدر تاریخ کے کوڑے دان میں جانا ہے، الحوثی نے کہا کہ امریکہ جارحیت کرنے والوں اور ہمارے ملک کا محاصرہ کرنے والوں کا ساتھی ہے،ہمارے ملک میں جاری تباہی کے پیچھے امریکہ ہے اور وہی مارتا اور تباہ کرتا ہےاس لیے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب امریکہ کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پاس کاغذی ہوائی جہاز بنانے کی بھی صلاحیت نہیں، F-15 اور F-16 طیاروں کو بنانے کی تو بات ہی نہیں، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر رکن نے مزید کہاکہ امریکہ آزادی اور جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہےجبکہ اس نے نیوز سائٹس اور نیٹ ورکس جیسے المسیرہ اور دیگر سائٹس کو بلاک کر رکھا ہے۔
الحوثی نے زور دے کر کہا وہ ہمارے جہازوں کو الحدیدہ کی بندرگاہ تک پہنچنے سے کیوں روکتے ہیں اور صنعا کے ہوائی اڈے کو بند کر کے مالیاتی کاروبار میں مشکلات کیوں پیدا کرتے ہیں؟ الحوثی نے امریکہ کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہ ہم پر لگائی گئی کسی بھی پابندی کا ہم پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور وہ بے کار ہیں۔
انھوں نےمزید کہا کہ اگر امریکہ نہ ہوتا تو ہمارے ملک کے خلاف جنگ نہ ہوتی، یہ امریکہ ہی تھا جس نے اپنے سفیر کو یہاں سے بلایا اور دوسرے سفیروں کو صنعاء چھوڑنے کا مطالبہ کیا،امریکہ سات سال سے یمنیوں کو مار رہا ہے اور انفراسٹرکچر تباہ کر رہا ہےجبکہ امریکہ کی حمایت کے بغیر جارح ممالک کچھ نہیں کر پاتے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعلی بلوچستان کے استعفے کی خبر کی تردید کر دی ہے
?️ 23 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت نے وزیراعلیٰ جام
اکتوبر
ترکی شامیوں کی نسل کشی کے درپے:شام
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ
مئی
یمنی مزاحمت کیوں نہیں رک سکی؟
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ پر آخری حملے میں اسرائیلی اور امریکی حکومت کا ہدف
دسمبر
ترکی کی شام پر گولہ باری
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبہ حلب میں شامی فوج کے
جولائی
حسین الشیخ فلسطینیوں میں کیوں منفور ہے؟
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: محمود عباس، فلسطینی خود مختار اتھارٹی کے سربراہ، نے حسین
مئی
قابضین کو جواب دینے کے لیے ہمارا پروگرام طے شدہ ہے: فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 6 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک ذریعے نے اس بات کی تردید
جون
بھارتی ہٹ دھرمی، پاک-بھارت تعلقات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 6 اپریل 2021(سچ خبریں) کہا جاتا ہے کہ دوست بدلے جا سکتے ہیں لیکن
اپریل
روس کی توانائی تنصیبات پر حملے میں امریکہ یوکرین کی مدد کے لیے آیا
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ ملک پہلی بار
اکتوبر